انناس ہر قسم کے امراض کے لیے ایک مفید دوا Pineapple

انناس ہر قسم کے امراض کے لیے ایک مفید دوا  Pineapple


 

انناس

(ہر قسم کے امراض کے لیے مفید دوا)

انناس ایک فرحت بخش پھل ہے جوکہ دل و دماغ کو بہت طاقت دیتا ہے۔ یہ مشرقی بنگال کا پھل ہے۔ اس میں فولاد (آئرن) اور وٹامن سی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ انناس کا مزاج بعض حکماء کے مطابق گرم تر ہے اور بعض کے مطابق سرد تر۔ اکثریت اسے سرد مزاج ہی کہتی ہے۔

فوائد

انناس دل و دماغ کو طاقت دیتا ہے۔ پیاس ختم کرتا ہے اور گرمی کے لیے بے حد اکسیر ہے۔ جسم کو فربہ کرتا ہے۔ بلڈ پریشر میں بہت ہی مفید ہے۔ بخار کی حالت میں تسکین جان بنتا ہے۔ 

انناس خون کی کمی اور جسم میں وٹامن کی کمی کو دور کرتا ہے۔ 

جگر اور مثانہ کی گرمی

انناس جگر اور مثانہ کی گرمی کو زائل کرتا ہے اور مثانہ کی پتھری کو پیشاب کے ذریعے خارج کرنے میں بے حد اہم ثابت ہوتا ہے۔

بخار اور یرقان کا علاج

انناس بخار کی حالت میں مریض کو استعمال کروایا جائے تو معدہ کی اصلاح کرتا ہے۔ یہ یرقان کے مرض میں بہت فائدہ مند ہے۔ اگر اسے بخار میں لیموں کی سکنجبین کے ساتھ استعمال کرایا جائے تو فوری افاقہ دیتا ہے۔

بچوں کے لیے انناس کا استعمال

کم سن بچوں کے لیے انناس بے حد مفید ثابت ہوتا ہے۔ بچے اس کے طاقت ور اثر سے صحت مند ہو جاتے ہیں۔ انناس دودھ پلانے والی ماؤں سے بھی بے حد افادیت اور غذائیت سے بھرپور پھل ہے۔ اس کے استعمال سے دودھ کی کمی دور ہو جاتی ہے۔

پیٹ کی بیماریوں کا حل

انناس اپنے اندر ہزاروں خوبیوں کو سموئے ہوئے ہے۔ یہ غذا کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ پیچش کے لیے مفید ہے۔

یہ آنتوں میں جمع ہو جانے والے مادوں کو صاف کرتا ہے۔ اس مقصد کے لیے انناس کے ٹکڑوں کو شہد میں چار روزتک پڑا رہنے دیں اور پھر ضرورت کے مطابق استعمال کریں۔ آنتوں کی صفائی کے لیے بے حد مفید ہے۔

خناق کا علاج

انناس کا رس خناق کے لیے ایک مخصوص علاج کا حکم رکھتا ہے اس کا تازہ رس خناقی جھلی کو کاٹ دیتا ہے۔ اس پھل میں اللہ تعالیٰ نے ایسی تاثیر پیدا کر دی ہے کہ اس کے رس کے قطرے حلق میں پہنچتے ہی حناقی جھلی پر اثر انداز ہوتے ہیں اور گلا یک دم کھل جاتا ہے۔ گھبراہٹ کو دور کرتا ہے اور پیاس کو مٹاتا ہے۔

نقصانات

سرد مزاج والے افراد کو سونٹھ کے ساتھ استعمال کرنا چاہیے۔

کھانسی و زکام میں انناس کا استعمال مضر ہے۔

انناس پکا ہوا ہی یادہ مفید ہوتا ہے۔ آگ پر پکایا ہوا انناس اپنی افادیت کھو دیتا ہے۔

حاملہ عورتوں کو اس کے رس سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ کچے انناس کا رس اگر زیادہ مقدار میں پی لیا جائے تو اس سے رحم سکڑ جاتا ہے۔

انناس کو صبح کے وقت نہیں کھانا چاہیے بلکہ اس کا استعمال دوپہر کے بعد زیادہ فائدہ مند اور شفا بخش ہے۔

Photo Source: Photo by Julien Pianetti on Unsplash

Comments