- Get link
- X
- Other Apps
- Get link
- X
- Other Apps
ناشپاتی
(غذائیت سے بھرپور سستا پھل)
ناشپاتی غذائیت سے بھرپور ایک سستا پھل ہے۔ یہ ہر خاص و عام کا پسندیدہ پھل ہے۔
کیلشیم، فاسفورس، فولاد، معدنی نمکیات اور گلکوز بھی اس میں شامل ہے اور تمام وٹامنز بھی اس میں پائے جاتے ہیں۔
رب العزت نے اس سستے پھل میں ہر قسم کے قدرتی اجزاء جو ہمارے بدن کی نشوونما کے لیے بے حد ضروری ہیں سمو دیئے ہیں۔ آدھا کلو ناشپاتی ایک وقت کی خوراک کے برابر غذائیت رکھتی ہے۔ اسے نمک مرچ اور شہد کے ہمراہ کھانا بہت ہی مفید ہے۔ یہ قبض کشا ہے لیکن دیر سے ہضم ہوتی ہے۔ ڈیپریشن کے مریضوں کو اس کا رس پینا چاہیے جس سے انہیں ذہنی سکون ملے گا۔ یہ بدن میں طاقت پیدا کرتی ہے۔ طبیعت کو صاف کرتی ہے۔
ناشپاتی کے فوائد
جگر کی خرابیاں اور بخار کی شدت کو کم کرتی ہے۔ ناشپاتی ایک ایسا غذائی افادیت کا حامل پھل ہے جسے غریبوں کا سیب کہنا بے جا نہ ہوگا۔ اس کے استعمال سے بدن فربہ ہوتا ہے۔ بلڈ پریشر اور دوران خون کے لیے بے حد مؤثر ہے۔
ناشپاتی معدہ اور جگر کے لیے مقوی ہے۔ اس کا مربہ جگر اور معدے کو تقویت دیتا ہے۔ ناشپاتی مسوڑھے اور دانت مضبوط کرتی ہے۔
یہ اتنی زود اثر ہے کہ منہ میں جاتے ہی مسوڑھوں پر اپنا اثر دکھاتی ہے۔ ان کی گلٹیوں کی رطوبات زیادہ مقدار میں خار ج کر کے دانتوں کی میل کچیل کو صاف کر دیتی ہے۔ یہ انتڑیوں کی حرکت دوریہ کو تیز کر کے ان کے اندر رکے ہوئے فاسد مادوں کو خارج کر دیتی ہے۔ یہ جوان رکھنے والی رطوبات کو بڑھاتی ہے۔ دائمی قبض کے مریضوں کو شناپاتی پر لیموں کا رس اور نمک ڈال کر استعمال کرنا چاہیے۔
اس پھل میں غذاکی نالی کی خراش دور کرنے کی خاصیت بھی ہے۔
Photo by Mateusz Feliksik on Unsplash
ناشپاتی کا مزاج، ناشپاتی کے فوائد، ناشپاتی کی تاثیر، ناشپاتی کے نقصانات، ناشپاتی کا موسم

Comments
Post a Comment