- Get link
- X
- Other Apps
- Get link
- X
- Other Apps
مالٹا
(ایک فرحت بخش اور خوش ذائقہ پھل)
مالٹا ایک فرحت بخش پھل ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کا بیش بہا تحفہ ہے۔ موسمی (مسمی) بھی اس کی خوش ذائقہ اور میٹھی قسم ہے۔ مالٹا دنیا بھر میں شوق سے کھایا جاتا ہے۔ قدرت نے اس کے گودے اور چھلکے تک میں غذائی اور شفائی خوبیاں پیدا کر دی ہیں۔ اس کی بہت سی اقسام ہیں اور ہر ایک کی خاصیت الگ الگ ہے مسمی اس کی مشہور اقسام میں سے ایک ہے۔
مالٹا اور وٹامن سی
اس فائدہ مند اور خوش ذائقہ پھل میں اسی فیصد پانی، بیس فیصد گوشت بنانے والے روغنی اور نشاستہ دار اجزاء کے ساتھ سوڈیم، پوٹاشیم فولاد اور فاسفورس کی آمیزش پائی جاتی ہے۔ قدرت نے اس میں وٹامن اے، بی کے علاوہ وٹامن سی بھی بڑی فراخدلی سے بکھیر دیئے ہیں جو بدن پرور اور تازگی بخش ہے۔
چہرے کی خوبصورتی اور خون پیدا کرنے میں مفید
مالٹا بدن کو تازگی اور نکھار عطا کرتا ہے گرمی دور کرتا ہے اور صالح خون پیدا کرتا ہے۔ کھانے کو ہضم کرتا ہے اور جسم میں نمکیات کی کمی کو پورا کرتا ہے۔ یہ غذائیت سے بھرپور پھل ہے۔ مالٹا بہترین غذا کا کام دیتا ہے۔ یہ جسم میں ہونے والی توڑ پھوڑ کی مرمت کرتا ہے۔ معدہ اور دل کو طاقت بخشتا ہے۔ سوزش قلب کو ختم کرتا ہے۔ بدہضمی، جگر اور تلی اور بخار کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہے۔
معدہ اور پیٹ کی بیماریوں میں مفید
مالٹا قبض کشا اور عمدہ پیشاب لانے والی دوا ہے۔ ہاضمہ کی رطوبات کی تراوش کرتا ہے اور معدہ کی تیزابیت کو دور کرتا ہے۔ معدہ اسے دو ڈھائی گھنٹے میں ہضم کر لیتا ہے۔ ہاضمہ کی خرابی، دن بدن پیٹ کا بڑا ہونا ایسی تکالیف ہیں جن میں انسان صحت یاب رہ ہی نہیں سکتا۔ ایسے مریض اگر مالٹا یا مسمی کا ناشتہ کریں تو ان کا ہاضمہ درست ہونے لگے گا۔ گیس کم ہو گی، طبیعت ہلکی رہنے لگے گی اور پیٹ نرم ہو جائے گا۔ ضرورت سے یادہ بڑھا ہوا وزن بھی کم ہونا شروع ہوگا۔
مالٹا کے فوائد
مالٹا کا جوس معدہ کی تیزابیت اور بدنی فضلات پیشاب کے ذریعے خارج کرتا ہے۔ اس کے چھلکے کا مربہ بنایا جاتا ہے جوکہ معدہ اور دل کو طاقت بخشتا ہے۔ اس کا چھلکا چہرے کے داغ دھبوں کے لیے بطور ابٹن استعمال ہوتا ہے۔
بدہضمی میں اس سے بہتر کوئی پھل نہیں۔ جگر،تلی اور بخار کے مریضوں کے لیے بھی مفید ہے۔ پتلے چھلکا والا مالٹا سب سے اچھا ہوتا ہے اندر سرخی پر ہو تو بے حد طاقت اور فائدہ بخش ہوتا ہے۔ اس کا مزاج سرد تر ہوتا ہے۔ اسے نمک لگا کر استعمال کرنا چاہیے۔
یہ پھوڑے پھنسیا اور خارش اور دوسری جلدی امراض میں مبتلا ہونے والے لوگ اس کے استعمال سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔
مالٹا ایک سستا پھل ہے جو غذا کے علاوہ امراض سے بچنے کے لیے بھی قوت مدافعت رکھتا ہے اور بہترین پھلوں میں سے ایک ہے۔ جسے چھوٹے بڑے سب شوق سے کھاتے ہیں۔
مالٹا کھانے کے نقصانات
ٹھنڈے مزاج کے لوگوں کو استعمال کرنے میں احتیاط سے کام لینا چاہیے۔
مالٹے کو کھانسی زکام میں استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
Photo by Chang Duong on Unsplash
مالٹا کے فوائد، مالٹا کی اقسام، مالٹا کھانے کے نقصانات،مالٹا اور وٹامن سی، مالٹا کا رس، مالٹا کا جوس، مسمی، مسمی کا رس، مالٹا اور وٹامن سی

Comments
Post a Comment