Mulberry شہتوت غذائیت سے بھرپور پھل

Mulberry شہتوت غذائیت سے بھرپور پھل
شہتوت ایک خوشبودار اور غذائیت سے بھرپور پھل

 

شہتوت

(خوشبودار اور غذائیت سے بھرپور پھل)

شہتوت ایک شفا بخش پھل ہے جو آخر مارچ سے شروع ہو کر اگست تک ہمیں اپنی زود ہضم غذائیت اور شفائی اثرات سے مالا مال کرتا رہتا ہے۔ شہتوت ایک خوشبودار اور ذائقے دار اور سب کا پسندیدہ پھل ہے۔ 

شہتوت کی اقسام اور خواص

شہتوت چار قسم کا ہوتا ہے۔ لمبا، چھوٹا، کالا اورسفید۔ اس پھل میں پانی، گوشت، بنانے والی اجزاء نشاستہ دار شکرکے اجزاء روغنی اجزاء، فاسفورس، آئیوڈین، تانبہ، فولاد، کیلشیم اور پوٹاشیم موجود ہیں۔ یہ پھل برصغیر پاک و ہند کے تقریبا ہر خطے میں ملتا ہے یہ دیرپا اور بار آورو درخت ہے۔ اس میں وٹامنز اے بی اور ڈی بھی قدرت نے وافر مقدار میں شامل کر دیئے ہیں۔ وٹامن سی جو بدن کو صحت مند بناتا ہے اس کا تو شہتوت خزانہ ہے۔ یہ مزاج کا سردتر اور گرم تر ہے۔ دونوں خصوصیات سفید اور سیاہ شہتوت میں موجود ہیں۔ 

جسم کی گرمی اور قبض میں مفید

گرم مزاج کے لوگوں کے لیے سیاہ شہتوت بہترین ہے اور یہ ان لوگوں کے معدے کو بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔ جسم کی گرمی کو دور کرتا ہے اور پیاس بجھاتا ہے۔ قبض دور کرتا ہے۔ سدے کھولتا ہے اور دماغ کی خشکی کو رفع کرتا ہے۔

بلڈ پریشر میں مفید

سیاہ شہتوت بلڈ پریشر کو بھی ختم کرتا ہے۔ اس کے استعمال سے طبیعت کو سکون ملتا ہے۔ 

یہ غذائیت سے بھرپور پھل ہے۔ آپ حیران ہوں گے کہ ایک پاؤ شہتوت دو چپاتیوں کے برابر غذائیت رکھتے ہیں۔

شہتوت دماغی کمزوری میں مفید

سیاہ شہتوت دماغی کمزوری دور کرتا ہے۔ یہ خوش مزہ اور نیند لانے والا ہوتا ہے اور خون کی تیزابیت دورکرتا ہے۔

شہتوت جگر کی اصلاح اور جسم میں خون پیدا کرنے میں مفید 

شہتوت کھانے سے تلی اور جگر کی اصلاح ہوتی ہے اور خالص خون پیدا کرتا ہے۔ جوڑوں کے امراض میں بھی فائدہ دیتا ہے۔

گلے کے تمام امراض میں مفید 

اس میں آئیوڈین کی مقدار خاصی ہوتی ہے۔ اس لیے گلہڑ کے مریض اس کو استعمال کریں تو بے حد فائدہ پا سکتے ہیں۔ اس کے باقاعدہ استعمال سے ٹانسلز بڑھنے نہیں پاتے۔ گلے کے امراض، حلق کی سوزشوں اور خراش کی صورت میں جبکہ سانس لینے میں بھی تکلیف ہو اور بولنا بھی دشوار ہو رہا ہو ایسے مریض شہتوت کے استعمال سے ان شکایات سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ 

شہتوت وٹامن سی سے بھرپور ایک خوش ذائقہ اور خوشبو دار پھل ہی نہیں ہے بلکہ ایک اچھی دوا بھی ہے۔ بعض اوقات تمباکو نوشی اور دوسری نشہ آور اشیاء کے کثرت استعمال سے یا منہ میں خشک اشیاء ڈالتے رہنے سے یا گرد و غبار کی وجہ سے حلق میں ایک مردہ زہریلی جھلی بن جاتی ہے ایسی تکالیف میں شہتوت آپ کومکمل فائدہ پہنچاتا ہے۔ اطباء گلے کے امراض میں مبتلا ان مریضوں کے لیے رُب بنا کر استعمال کرنے کی ہدایت کرتے ہیں۔

گلے کی گلٹیوں کا علاج

گلے کے امراض میں شہتوت کے نرم پتے پانی میں ابال کر اس پانی سے غرارے کرنا ازحد مفید ہے اور ابلے ہوئے پتوں کو گلے پر باندھنے سے گلے کی گلٹیاں ختم ہو جاتی ہیں۔ 

پیٹ کے کیڑے ختم کرنے میں مفید

اس کی جڑ کے چھلکے کا پانی پیٹ کے کیڑے مارنے کے لیے مفید ہے۔

شہتوت معتدل اور قبض کشا ہے۔ آنتوں کو صاف کرتا ہے۔ نسیان اور دماغی کمزوری اس کے مسلسل استعمال سے ٹھیک ہو جاتی ہے۔ خون کی کمی کو دور کرتا ہے۔ 

شہتوت گردوں کی تکالیف میں مفید

شہتوت کو خشک کر کے رکھ لیا جائے اور بوقت ضرورت ابال کر اس کا پانی اور پھل پیا جائے تو پیاس دور ہو جاتی ہے اور حلق کا ورم ختم کر دیتا ہے۔ گردوں کی تکالیف میں بھی شہتوت کا استعمال بے حد شفا بخش ہے۔

شہتوت کھانے کے نقصانات

اعصابی طور پر کمزور لوگوں کو شہتوت کا استعمال مضر ہے۔ 

سینے کے امراض میں بھی اس کا استعمال نقصان دہ ہے۔ 

شہتوت کا زیادہ استعمال بھی نقصان دہ ہے۔

شہتوت کے نقصانات، شہتوت کے فوائد، شہتوت کی اقسام، شہتوت کا درخت، شہتوت کی تاثیر

Comments