- Get link
- X
- Other Apps
- Get link
- X
- Other Apps
خربوزہ
(غذائیت سے بھرپور قدرت کا خوش ذائقہ تحفہ)
خربوزہ موسم گرما کا مشہور پھل ہے جوکہ بے حد فرحت بخش اور طبیعت کو سکون دینے والا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس پھل کے اندر زمین سے پانی اور سورج کی روشنی سے فاسفورس، کیلشیم، پوٹاشیم، کیریٹین، زنک، گلوکوز، وٹامن اے، بی بھی جمع کر دیے ہیں۔ موسم گرما کی تلخی کا مقابلہ کرنے کی طاقت پیدا کرنے والا وٹامن ڈی بھی اس میں وافر مقدار میں موجود ہے۔
خربوزہ، گرما اور سردا سب ایک ہی خاندان کے پھل ہیں۔
فوائد
خربوزہ معدہ، آنتوں اور غذا کی نالی کی خشکی دور کر کے ان میں رکے ہوئے زہریلے فضلات خارج کرتا ہے۔ قبض کشا ہے۔ بدن کا رنگ نکھارتا ہے۔ یورک ایسڈ اور دوسرے جمنے والے زہریلے فضلات پیشاب کے ذریعے خارج کرنے کی خصوصیت بھی اس میں موجود ہے۔ اس کا زیادہ سے زیادہ استعمال گردوں کو صاف کرتا اور ان میں جم جانے والی کثافتوں کو باہر نکال پھینکتا ہے۔ مثانہ اور گردوں کی پتھری بھی اس کے استعمال سے ٹوٹ کر خارج ہوجاتی ہے۔
گرمی کی شدت میں ہونے والی بیماریوں کا شافی علاج
خربوزہ کے استعمال سے رگوں، پٹھوں کی قدرتی لچک بحال ہو جاتی ہے اور بھوک کو تسکین ملتی ہے۔ موسم گرما کی حدت سے تیزابیت کی زیادتی ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے نظام ہضم دربہم برہم ہو جاتا ہے۔ منہ میں چھالے نکل آتے ہیں۔ کھٹے ڈکار آتے ہیں اور سینے میں جلن اور بے چینی محسوس ہوتی ہے۔ منہ سے پانی جاری ہو جاتا ہے۔ پیشاب زرد اور جلن کے ساتھ آتا ہے۔ ان تمام امراض کا شافی علاج خربوزہ ہی ہے۔
خربوزہ کھائیں جوان اور خوبصورت رہیں
میڈیکل سائنس اور طب قدیم اور جدید نے یہ واضح طور پر تسلیم کر لیا ہے کہ خربوزہ انسان کو فربہ اور خوش شکل بناتا ہے۔ یہ عام جسمانی کمزوری دور کرتا ہے۔
خربوزہ کا استعمال کرنے والے افراد پیٹ کے امراض میں مبتلا نہیں ہوتے اور یہ بات تو بالکل واضح ہے کہ خربوزہ خوبصورتی پیدا کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکماء اپنے مریضوں کو خربوزے کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنے کی ہدایت کرتے ہیں کیونکہ یہ جسم کی پرورش کرنے والا پھل ہے۔
یرقان، بلڈ پریشر اور بدہضمی کا علاج
یرقان، بلڈ پریشر، پیشاب کی جلن، بدہضمی، بھوک کی کمی میں بہت فائدہ مند ہے۔ شدید بدہضمی کی صورت میں خربوزہ کے خشک چھلکے کو پانی سے پھانک لینے سے بدہضمی کی شکایت دور ہو جاتی ہے جن لوگوں کو گرمی کے باعث پیشاب کم یا قطرہ قطرہ ہو کر آتا ہے ان کے لیے خربورزہ بہت سود مند ہے۔
عورتوں کے مخصوص ایام اور حاملہ عورتوں کے لیے مفید
عورتوں کے ایام کی کمی اور بے قاعدگی میں مفید ترین ہے۔ اگر حاملہ عورت مسلسل خربوزے کھائے تو بچہ تندرست اور خوبصورت پیدا ہوگا۔ وہ وورتیں جو بچے کو دودھ پلا رہی ہوں ان کے لیے خربوزہ کا استعمال نہایت مفید ہے کیونکہ اس سے دودھ کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔
چہرے کے داغ دھبے اور چھائیاں ختم کرنے میں مفید
خربوزے کے چھلکے ٹھنڈے ہوتے ہیں جنہیں لوگ چھیل کر شوق سے کھاتے ہیں۔ اس کے بیجوں کا تیل بھی نکالا جاتا ہے جسے دودھ میں ملا کر پیتے ہیں۔ خربوزے کے بیچ اور چھلکا چہرے کے داغ دھبوں کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔ چہرے کے داغ دھبے اور چھائیاں اکثر نوجوان لڑکے لڑکیوں کو پریشان کرتے ہیں۔ ایسے پریشان نوجوانوں کے لیے خربوزہ کا استعمال اس کا چھلکا اور بیج کسی نعمت سے کم نہیں۔
خربوزہ دماغ کی کمزوری میں مفید
خربوزہ کمزور حافظہ والے لوگوں کے لیے بھی مفید ہے۔
خربوزہ جگر کے امراض کے لیے مفید
خربوزہ بے شمار خصوصیات کا حامل ہے۔ یہ جگر کا ورم، درد اور پیٹ کے امراض میں سودمند ہے۔
پیٹ کے کیڑے ختم کرنے میں مفید
بچوں کے پیٹ میں کیڑے کو مارنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یرقان، قبض اور پیشاب کی رکاوٹ میں مفید ہے۔
خربورزہ کا استعمال عام جسمانی کمزوری کو ختم کرتا ہے۔
دانتوں کو چمکدار بنانے میں مفید
اس میں ایک ایسا جزو پایا جاتا ہے جو دانتوں کو صاف ستھرا، چمکدار اور خوبصورت بناتا ہے۔ دانتوں کے بیشتر امراض سے نجات دلاتا ہے۔
اس لذیذ اور شیریں اور افادیت سے بھرپور پھل سے انسان اپنی بے شمار بیماریوں کا علاج کر سکتا ہے یہ جس قدر سستا پھل ہے افادیت اور غذائیت کے لحاظ سے اتنا ہی قیمتی پھل ہے۔
انسانی صحت کا تقاضا بھی ہے کہ موسموں کی سختی، تلخی کے مطابق ہر موسم میں ہر پھل کو استعمال کیا جائے۔
خربوزہ کھانے سے پرہیز
خربوزہ اپنے اندر بے شمار فوائد سموئے ہوئے ہے لیکن بیماری کی حالت میں نہیں کھانا چاہیے۔ کیونکہ اس کے متعلق ہماری طب جدید اور قدیم یہ واضح کرتی ہے کہ یہ بیماری بڑھاتا ہے۔
اسے نہارمنہ اور بھرے ہوئے پیٹ کے ساتھ نہیں کھانا چاہیے۔
اس کا زیادہ استعمال گرمی لاتا ہے۔
خربوزہ کھانے کے فوری بعد پانی نہیں پینا چاہیے۔
خربوزہ کھانے سے اگر بدہضمی کی شکایت ہو جائے تو شہد یا لیموں چاٹ لینا چاہیے۔
خربوزہ اور شوگر، خربوزہ کے نقصانات، خربوزہ کی تاثیر، خربوزہ کھانے کا وقت

Comments
Post a Comment