- Get link
- X
- Other Apps
- Get link
- X
- Other Apps
لیموں
(قیمتی پھلوں کا بادشاہ)
لیموں ایک مشہور خوش ذائقہ اور پوری دنیا میں پایا جانے والا سستا پھل ہے لیکن ہمارے ہاں لوگ اسے معمولی سبزی میں شمار کرتے ہیں اور جو لوگ اس کے فوائد سے واقف ہیں وہ اس کے گوناگوں فوائد کے لحاظ سے اسے قیمتی پھلوں کا بادشاہ کہتے ہیں۔ یہ خوش ذائقہ اور سستا پھل پاکستان کے تقریبا تمام علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ لیموں کی کاشت پورا سال ہوتی ہے۔
لیموں وٹامن سی کا خزانہ
یہ ایک چھوٹا سا پھل ہے مگر وٹامنز سے بھرپور ہے۔ وٹامن سی کا تو یہ خزانہ ہے۔ وٹامن سی کی کمی جسم میں خرابی خون، مسوڑھوں کا سوج جانا یا خون نکلنا جیسے امراض لاحق ہو جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ مسوڑوں سے خون آنے یا سوج جانے کی صورت میں ڈاکٹر اور طبیب حضرات وٹامن سی کی گولیاں استعمال کرواتے ہیں۔
لیموں کے کیمیائی تجزیئے نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ اس کے اجزاء میں وٹامن سی، کیلشیم، فاسفورس اور سائٹرک ایسڈ کسی اور پھل میں اس قدر موجود نہیں ہوتا جتنا اس چھوٹے سے پھل میں موجود ہے۔ اس کا چھلکا، رس اور بیج ہر چیز غذائی اور دوائی اجزا اپنے اندر لیے ہوئے ہے۔
لیموں کا پودا خوبصورت اور خوشبودار ہوتا ہے اور سال بھر سرسبز رہتا ہے جب اس پر پھول کھلے ہوں تو یہ آنکھوں کو بہت بھلا لگتا ہے۔ لیموں ایک خوش ذائقہ پھل ہونے کے ساتھ ساتھ مفید دوا بھی ہے۔ یہ خون صاف کرنے، ہلکی بھاری غذا ضم کرنے اور پیٹ کی گیس دور کرنے کے لیے بے حد مفید ہے۔
لیموں قبض کشا ہے اور پیشاب جاری کر کے زہریلے فضلات دور کرنے والا ٹھنڈا پھل ہے۔ یہ چربیلی، روغنی، نشاستہ دار غذاؤں کے ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے۔ یہ خوش ذائقہ ہونے کے ساتھ ساتھ گرمی دور کرنے والا بہترین مشروب ہوتا ہے۔
لیموں پھیپھڑوں کے امراض میں مفید
لیموں خون کی چپچپاہٹ کو کم کر کے اسے پتلا کرتا ہے اور خلیوں میں آکسیجن کی سپلائی کو تیز کرتا ہے۔ یہ پھیپھڑوں کے امراض اور خون کی کمی کے امراض کی اصلاح کرتا ہے۔ لیموں خون میں کولیسٹروں کی سطح اعتدال پر رکھنے اور آپریشن کے بعد مریض کی بحالی صحت میں بھی مدد دیتا ہے۔
خارجی طور پر اس کا رس کان کی تکالیف، کیلوں، پھوڑوں، مسوں، زخموں، کیڑے مکوڑوں کے کاٹے، بال جھڑ، بالوں کی غیر ضروری چکنائی دور کرنے اور ناخنوں کو مضبوط بنانے کے لیے مفید ہوتا ہے۔
لیموں کے رس کو بخار کی تمام کیفیات میں مفید خیال کیا جاتا ہے۔ اس غرض کے لیے لیموں کی سکنجبین تو اکثر لوگ استعمال کرتے ہیں جوکہ بے حد مفید ثابت ہوتی ہے۔
بعض لوگوں کا خیال ہے کہ لیموں تیزابیت پیدا کرتا ہے لیکن یہ خیال غلط ہے بلکہ نظام جسمانی پر اس کا اثر تیزابی ہونے کی بجائے قلوی ہے، ملیریا بخار میں لیموں بے حد فائدہ مند ہے۔
لیموں کی سکنجبین
لیموں کی سکنجبین پیشاب آور ہے۔ پیشاب کی رکاوٹ اور کمی کو دورکرتی ہے۔ یہ گردے اور مثانے کی پتھری میں مفید ہے۔ لیموں چونکہ مصفی خون ہے اس وجہ سے زہریلے اثرات کو بھی دور کرتا ہے۔
لیموں جگر کے امراض میں مفید
بڑھی ہوئی تلی اور جگر کے امراض میں بھی بے حد سود مند ہے۔ یہ تیزابی مادے کو خارج کرتا ہے۔ اس کے استعمال سے جیسے جیسے جمع شدہ زہریلے مادے خارج ہونے لگتے ہیں ویسے تمام نظام جسمانی میں زندگی کی لہر دوڑنے لگتی ہے اور انسان اپنے اندر ایک تازگی اور چستی سی محسوس کرتا ہے۔ لیموں کا رس سر سے لے کر پاؤں تک ایک پوری جسمانی مشینری کو اوورہال کر دیتا ہے۔ یہاں تک کہ آنکھوں کی بینائی تک بہتر ہو جاتی ہے۔ لیموں بواسیر کے زخموں اور پھوڑے پھنسیوں کو مندمل کرتا ہے۔ اس میں جراثیم ختم کرنے کی خاص خصوصیت پائی جاتی ہے۔ لیموں پیٹ کے امراض اور آنتوں کے کیڑوں کا خاتمہ کرتا ہے۔
نزلہ زکام سے نجات
شدید زکام کی حالت میں دو چمچ شہد میں نصف لیموں کا عرق شامل کر کے دن میں کئی بار پینے سے زکام سے نجات مل جاتی ہے۔
جو لوگ اکثر نزلہ و زکم اور گلے کے پھول جانے کے مرض میں مبتلا ہو جاتے ہیں ایسے مریض اگر چند یوم تک گرم قہوہ کی ایک پیالی میں تھوڑا سا نمک اور ایک عدد لیموں کا رس ملا کر صبح کے وقت پینے سے خاطر خواہ افاقہ ہوتا ہے۔ چھوٹے بچوں کو اس مرض میں اس کی مقدار عمر کے مطابق کم کر کے دی جا سکتی ہے۔
موٹاپا اور وزن کم کرنے میں مفید
بڑھے ہوئے پیٹ کو کم کرنے کے لیے صبح سویرے ایک گلاس پانی لیموں ملا کر پینا چاہیے۔ جسم کو موٹاپے سے بچانے کے لیے چائے میں دودھ کی بجائے لیموں کا رس ملا کر پینا چاہیے۔ اس سے وزن میں تناسب رہتا ہے اور جسم سمارٹ اور خوبصورت ہو جاتا ہے۔
لیموں سے موٹاپا ختم کریں
موٹاپے کی صورت میں نہار منہ گرمیوں میں ٹھنڈے اور سردیوں میں نیم گرم پانی میں ایک پورا لیموں نچوڑ کر باقاعدگی سے ایک ماہ تک استعمال کیجیے اس سے آپ کے جسم کا بھدا پن دور ہوگا۔ اگر آپ بہت زیادہ موٹے ہیں یہی نسخہ دن میں تین بار استعمال کریں۔
لیموں دانتوں کے امراض میں مفید
دانتوں کے امراض کے لیے بھی لیموں شافی علاج ہے۔ مسوڑھوں کا سوج جانا، پائیوریا اور دانتوں سے خون نکلتا ہو ت لیموں کا رس دانتوں پر ملنا چاہیے۔
جوڑوں کے درد میں مفید
جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد اس کی سکنجبین دن میں تین چار مرتبہ استعمال کرنے سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔
چہرے کے داغ دھبے ختم کرنے اور خوبصورتی کے لیے لیموں کا استعمال
چہرے کے داغ دھبے اور نرمی کے لیے تھوڑے سے دودھ میں لیموں کا رس ملا کر کریم سی بنا کر چہرے، ہاتھ پاؤں اور بازؤں پر لگانے سے چہرہ، ہاتھ پاؤں اور بازوؤں کی جلد نرم و ملائم ہو جاتی ہے اور داغ دھبے دور ہوجاتے ہیں۔ رنگ نکھر آتا ہے۔ اس کا رس ناخنوں پر ملنے سے ان کی سختی اور کھردرا پن زائل ہو جاتا ہے اور ناخن مضبوط ہو جاتے ہیں۔
اس کا چھلکا انگلیوں کے پوروں پر ملنے سے ان میں خوبصورتی اور قدرتی لچک پیدا ہوتی ہے۔
لیموں زہریلے اثرات ختم کرنے میں مفید
لیموں ہرر قسم کے زہریلے اثرات کو زائل کرنے میں بھی بے حد اثر انگیز ہے۔ اس کے رس میں یہ خاصیت ہے کہ کیڑے مکوڑوں اور مچھروں وغیر کے ڈنگ کی جگہ پر لگانے سے ان کے زہریلے اثرات فی الفور رفع ہو جاتے ہیں۔
بیماریوں سے بچنے کے لیے لیموں کا استعمال کریں
لیموں کو غذا میں زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔ میڈیکل سائنس اور طب یہ ہدایت کرتے ہیں کہ اپنے جسم کو چاق و چوبند رکھنے اور بیماریوں سے بچنے کےلیے صبح نہار منہ دو لیموں کا رس پینا چاہیے اور اس کے ایک گھنٹے کے بعد ناشتہ کرنا چاہیے۔ لیموں کو اگر علاج کے طور پر استعمال کریں تو مہینے کے پندرہ ناغے ضروری ہیں۔
پاؤں کے پسینہ کا علاج
کیا آپ کے پاؤں میں پسینہ آتا ہے۔ اس صورت میں گرم پانی میں عرق لیموں ملا کر پاؤں دھوئیں۔ یوں چند یوم کرنے سے تکلیف دور ہو جائے گی۔
یرقان کی تکلیف کا علاج
یرقان کی تکلیف میں لیموں کا استعمال بہت مفید ہے۔ آدھے گلاس پانی میں دو لیموں کا رس نچوڑ کر سوتے وقت پی لینا چاہیے۔ ایک ہی ہفتہ میں نمایاں افاقہ محسوس ہوگا۔
پھٹی ہوئی جلد کو نرم و ملائم کریں
چہرے، ہاتھ پاؤں کی پھٹی ہوئی جلد کو درست کرنے کے لیے لیموں، گلیسرین اور گلاب کا عرق ہم وزن ملا کر روزانہ رات کو لگائیں اور صبح نیم گرم پانی سے دھو دیں۔ یوں جلد صاف و شفاف اور نرم ہو جائے گی اور چہرے، ہاتھ پاؤں پر دلکشی آ جائے گی۔
Photo by Mockup Graphics on Unsplash
نہار منہ لیموں، لیموں کا مزاج، لیموں پانی بانے کا طریقہ، لیموں کے فوائد، نیبو کے فوائد، لیموں کے نقصانات، لیموں اور بلڈ پریشر، لیموں کے فوائد اور نقصانات، لیموں اور شہد، لیموں کا رس، لیموں کی سکنجبین، لیموں پانی، لیموں اور جوشاندہ، لیموں اور قہوہ،

Comments
Post a Comment