- Get link
- X
- Other Apps
- Get link
- X
- Other Apps
![]() |
| کھجور پھلوں میں سب سے طاقتور پھل |
کھجور
(پھلوں میں سب سے طاقتور پھل)
کھجور ایک متبرک پھل ہے جو بزرگوں کی خوراک رہی ہے۔ اس محرابی پھل کا ذکر قرآن پاک میں سورہ رحمن میں یوں فرمایا گیا ہے۔
''ان باغوں میں میوے ہوں گے اورکھجور اور انار پھر تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے''
کھجور کی اقسام
کھجور کی بہت سی اقسام ہیں، بصرہ و عراق کی کھجور بہت مشہور ہے۔ یہ گلابی رنگ کی موٹی اور شاداب ہوتی ہے۔ اس پھل کو خرما اور کھجور و چھوہارا بھی کہتے ہیں جنہیں شادی کے موقع پر تقسیم کرنا ثواب خیال کیا جاتا ہے۔
جب عرب لوگ پہلے پہل سندھ میں وارد ہوئے تو وہ اپنے ساتھ کھجور بھی لائے۔ ان لوگوں نے سندھ، ملتان اور مظفر گڑھ میں اس کو عام کر دیا۔ کھجور کا درخت عموما آٹھ سال کی عمر میں پہنچ کر پھل دینے لگتا ہے۔ کھجور کے درخت کو آب پاشی اور گرم آب و ہوا کی ضرورت ہوتی ہے۔ کھجور کا درخت ایک سو سے ایک سو بیس فٹ لمبا ہوتا ہے۔ اس کے پتے پندرہ فٹ تک ملے ہوتے ہیں۔ کھجور کو پنجاب اور سندھ میں زیادہ تر بویا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ مظفر گڑھ میں بھی اس کی کاشت کی گئی اور شاہ پور، میانوالی، فیصل آباد اور جھنگ میں بھی کھجور بوئی جاتی ہے۔ اسے ستمبر کے مہینے میں بویا جاتا ہے۔ ملتان اور سندھ کی آب و ہوا اس کے لیے بہت مفید ہے۔ اس کا پھل ستمبر اور اکتوبر میں پک کر تیار ہو جاتا ہے۔ اس کے لیے ریتلی زمین جس میں کلورائیڈ اور میگنیشیم اور سلفیٹ ملا ہو بہت مفید ہے۔
کھجور کھانے کے فائدے
کھجور معدے کے امراض میں مفید ہے اور معدے کو طاقت بخشتی ہے۔ یہ دل کو طاقت دیتی ہے۔ بادی، بلغم اور سوجن کو ختم کرتی ہے۔ خون پیدا کرتی ہے۔ معتدل طبیعت والے افراد کے لیے بہترین غذا اور دوا ہے۔ کھانے کو ہضم کرتی ہے۔ قوت باہ کے لیے بہت مفید ہے جسم کو فربہ کرتی ہے۔ سینے کے امرض میں بھی فائدہ مند ہے کیونکہ یہ پھیپھڑوں کو طاقت دیتی ہے اس کے چھوہارے دودھ میں ابال کر پینے سے قوت باہ میں اضافہ ہوتا ہے۔
کھجور دل کی طاقت میں مفید
چھوہارہ سستا اور غذائیت سے بھرپور میوہ ہے۔ اسے سرورکائنات صلی اللہ علیہ وسلم کی پسندیدہ غذا ہونے کا شرف حاصل ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چھوہارے کو دل کی طاقت کے لیے تجویزفرمایا۔ سائنس نے بھی کھجور اور چھوہاروں کو بدنی حرارت پیدا کرنے میں پھلوں کا بادشاہ تسلیم کیا ہے۔
کھجور سے گیس جیسے مرض کا علاج
گیس اور تبخیر کے مریض اگر دو سے سات تک چھوہارے رات کو ایک چھٹانک پانی میں بھگو کر صبح یہ چھوہارے اور پانی کو دودھ یا چائے میں استعمال کریں تو گیس اور تبخیر سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔
منہ سے بدبو ختم کرنے کا علاج
گیس کی زیادتی اور منہ سے بدبو آنے کی صورت میں چھوہاروں کے ساتھ تین سے گیارہ عدد تک چھوٹی الائچی ایک سے تین عد تک بڑی الائچی ملا کر استعمال کرنا مفید ہے۔
معدہ کی بیماری کا علاج
جب معدہ خراب ہو اور بھوک کم لگتی ہوتو چھوہاروں کا اچار استعمال کرنے سے بھوک کھل جاتی ہے۔
ہاضمہ کی خرابی، اپھار اور پاخانے کا ڈھیلا پن میں چھوہارے ڈیڑھ سے چار ماشے تک دار چینی میں ملا کر استعمال کرنے چاہئیں۔
گردوں کی تکلیف میں مفید
گردوں کی تکلیف میں بھی چھوہارے بڑے شفا بخش ثابت ہوتے ہیں۔
بچے کی پیدائش میں آسانی
بچے کی پیدائش میں آسانی پیدا کرنے کے لیے پانچ چھوہارے جوش دے کر یہ دودھ حاملہ عورت کو پلا دینے سے اس کی تکلیف کم ہوتی ہے اور بچہ آسانی سے پیدا ہوتا ہے۔
مثانہ کی پتھری ختم کرنے میں مفید
کھجور میں ایسی ایسی خوبیاں موجود ہیں جوکہ بے شمار بیماریوں سے نجات دلاتی ہیں۔ اس میں مثانہ کی پتھری کو توڑنے کی بھی خصوصیت موجود ہے۔ کھجور پیشاب کے راستے پتھری کو خارج کرتی ہے۔
کھجور کے دیگر فوائد
اس کے پیڑ سے ایک قسم کا گوند بھی نکلتا ہے جو دوائیوں میں استعمال ہوتا ہے۔ اس کے پھل سے چینی بھی تیار ہوتی ہے اور اس کے پتوں سے چٹائیاں بنائی جاتی ہیں جوکہ ہمارے مدرسوں اور مساجد میں زیادہ تر استعمال ہوتی ہیں لوگ انہیں سونے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
Photo Source: Image by azerbaijan_stockers on Freepik
کھجور کے فوائد، کھجور کے نقصانات، کھجور کی اقسام، کھجور کا مزاج، کھجور کا حلوہ، کھجور کی گٹھلی کے فوائد، کھجور کے نام، کھجور کی تاثیر، کھجور کا درخت، کھجور کا شربت، کھجور کا ملک شیک، کھجور سے علاج، کھجور کی تاریخ

Comments
Post a Comment