- Get link
- X
- Other Apps
- Get link
- X
- Other Apps
جامن
(بھوک بڑھانے والی بے مثل غذا)
جامن ایک قد آور درخت ہے جو ہمارے ملک پاکستان میں کثرت سے پایا جاتا ہے۔ جامن گرم مرطوب آب و ہوا میں پیدا ہوتا ہے۔ اس درخت کی کاشت کہیں بھی باقاعدہ طور پر نہیں کی جاتی۔ یہ ماہ جولائی اور اگست میں پھل دیتا ہے۔
خصوصیات
جامن ایک ایسا مفید پھل ہے جو غذا اور دوا دونوں طرح فائدہ مند ہے۔ اس پھل کی دو قسمیں مشہور ہیں۔ ایک سفید گودے والی اور دوسری جامنی گودے والی۔
جامن کے پھول، پھل، چھال اور گٹھلی سب کے سب یونانی اطباء کے مطابق شفا بخش اور گھریلو دوا ہیں۔ جامن کا مزاج سرد خشک ہے اور وٹامن سی اس میں وافر مقدار میں موجود ہے۔
شوگر کا علاج
خون اور پیشاب میں شوگر کی مقدار کم ہونے کے علاوہ زیابیطس (شوگر) کے دیگر امراض میں بھی اس سے کافی کمی ہوتی ہے اور بہت سے مریضوں نے اس کے فوائد حاصل کیے ہیں۔
شوگر کے مریضوں کو جامن بکثرت استعمال کرنا چاہیے۔
پیٹ کی بیماریوں کا شافی علاج
جامن پیٹ کی بیماریوں کا شافی علاج ہے۔ یہ پیٹ کے کیڑوں کو بھی مارتا ہے۔
نقصانات
جامن خالی پیٹ نہیں کھانا چاہیے۔
یہ دیر سے ہضم ہوتا ہے۔
پیٹ میں گرانی پیدا کرتا ہے لہٰذا نمک اور کالی مرچ کے ساتھ کھانا بہتر ہے۔
جامن کا درخت، جامن کے نقصانات، جامن اور شوگر، خالی پیٹ جامن کھانا، جامن کی گٹھلی کے فوائد، جامن کا سرکہ

Comments
Post a Comment