Grewia فالسہ کھانے کے حیرت انگیز فائدے اور خصوصیات

فالسہ کھانے کے حیرت انگیز فائدے
فالسہ کھانے کے حیرت انگیز فائدے

 

فالسہ

(خوش ذائقہ اور شفائی افادیت کا حامل پھل)

رب العزت نے اس کائنات ارض میں بے شمار پھل اور سبزیاں اپنے بندوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پیدا فرمائے ہیں۔ یہ پھل اور سبزیاں انسانی جسم میں پیدا ہونے والی ہزاروں بیماریوں کا کامیاب غذائی علاج بھی ہیں۔ ہر پھل اپنے ذائقے، فائدہ اور افادیت کے لحاظ سے مختلف ہے۔

فالسہ کی اقسام

فالسہ کا درخت ہمارے ملک پاکستان میں عام پایا جاتا ہے۔ اس کا وطن برصغیر ہے۔ یہ بہت قدیم پورا ہے۔ یہ دیگر گرم ممالک میں بھی عام ملتا ہے۔ اس درخت کے ساتھ لگنے والا پھل جنگلی بیر کے برابر یا اس سے ذرا چھوٹا ہوتا ہے۔ اس کی دوقسمیں ہیں۔ ایک اونچے پوے والی جو خود رو ہے اور اس کا پھل ذائقہ دار نہیں ہوتا۔ دوسرے چھوٹے پودوں والی جس کا پھل چھوٹا اور گول ہوتا ہے اور ذائقہ دار ہوتا ہے۔ 

فالسہ گرمیوں کے تین بردست مہینوں میں یعنی جون، جولائی اور اگست کے آخر تک اپنے سرد مزاج کے ساتھ اللہ کے بندوں کو اپنی جانب متوجہ کراتا ہے اس موسم میں لوگ کثرت اور شوق سے اس کا استعمال کرتے ہیں۔ اس پھل کی ایک خاص خوبی اس کا کھٹا میٹھا مرکب ہے جوکہ بدن انسانی میں پیدا ہونے والی کئی بیماریوں کے لیے آج سے صدیوں پہلے حکماء نے اسے غذا اور دوا قرار دیا۔ 

فالسہ کھانے کے فائدے

ایک پاؤ فالسے میں ایک وقت کے کھانے کے برابر غذائیت ہوتی ہے۔

فالسہ ایک ایسا خوش ذائقہ پھل ہے جو شوگر کے مریضوں کے لیے غذا اور دوا ہے۔ معدہ جگر کی گرمی اور تیزابیت کو رفع کرنے میں یہ اکسیرہے۔ گرمی کی شدت، گھبراہٹ، بے چینی اور تلخی کو فورا رفع کرتا ہے۔

اس کا استعمال تیز بخاروں میں بھی بڑا فائدہ مند ہے۔ معدے اور جگر کی گرمی میں مبتلا افراد اگر صبح نہار منہ فالسہ کا ناشتہ کریں تو بہت جلد معدے اور جگر کے امراض سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ 

پیشاب کی جلن کی تکلیف کا علاج

موسم گرما میں اکثر لوگوں میں ہاتھ پاؤں کی جلن اور پیشاب کی جلن کی تکالیف بڑھ جاتی ہیں۔ ایسے مریضوں کے لیے فالسہ کا استعمال بہت مفید ہے۔ ایک چھٹانک فالسہ آدھ لیٹر پانی میں رات کو بھگو دیں، صبح مل چھان کر اس پانی میں شکر حسب ضرورت ملا کر ٹھنڈا کر کے نہا منہ پلانا بڑا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

فالسہ کا شربت حاملہ عورتوں کی قے اور متلی کا بہترین علاج ہے۔ برسات کے موسم میں بدہضمی اور قے کی شکایت میں صبح شام فالسہ کا شربت لیموں نچوڑ کر استعمال کرنا چاہیے۔

فالسہ کی اہم شفائی خصوصیات

گرمی ختم کرنے کے لیے فالسہ سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے۔

فالسہ کا شربت گرمی کی زیادتی، بلڈ پریشر، جل کر پیشاب آنا، سوزاک، بخار اور گرمی سے پیدا شدہ سبھی امراض کو ختم کر دیتا ہے۔

ضعف جگر کو دور کرتا ہے۔

پیشاب میں خون آتا ہو تو فالسہ کا پانی پینے سے یہ شکایت جاتی رہتی ہے۔

زیابیطس کے مرض میں فالسہ کی چھال بھگو کر پینے سے پیشاب میں شکر آنا بند ہو جاتی ہے۔

ہچکی اور تب دق والوں کے لیے فالسہ کھانا اکسیر ہے۔

سرد مزاج لوگوں کو فالسہ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

ہمیشہ خوب پکا ہوا فالسہ کھانا چاہیے۔

فالسہ کا جوس، فالسہ پھل، فالسہ کے فوائد، فالسہ کے نقصانات، فالسہ کا جوس بنانے کا طریقہ، فالسے کا جوس

Comments