Grape انگور ایک خوبصورتی پیدا کرنے والا پھل فوائد اور نقصانات

 



انگور

(خوبصورتی پیدا کرنے والا پھل)

اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے لیے ہزاروں نعمتیں پیدا کر رکھی ہیں۔ بے شمار پھل اور میوے جو اپنے اندر بے شمار خصوصیات کو سموئے ہوئے ہیں۔ انسانوں کے لیے رب العزت نے ہزاروں فوائد والے پھل بدلتے موسموں کی مختلف کیفیات کے مطابق زمین پر اتار دیے ہیں جو اپنے اندر ہزاروں فائدہ مند خصوصیات لیے ہوئے ہیں۔ یہ پھل جو انسان کے لیے خدا کی بہت بڑی نعمت ہیں، بے شمار لذیذ، خوش ذائقہ اور غذاءیت سے بھرپور شفائی اثرات والے شیریں رس کے ساتھ انسانوں کے وجود کے اندر موجود خرابیاں دور کرنے کی افادیت کے ساتھ ہمارے لیے پیدا کیے گئے ہیں۔ ان پھلوں میں کچھ متبرک اور فائدہ مند ہیں کہ ان کا ذکر قرآن مجید میں بھی آیا ہے۔ ان کی افادیت کے بارے میں ہمارے رسول سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی فرمایا ہے۔ ان ہی پھلوں میں انار بھی ایسا پھل ہے جس کا ذکر قرآن پاک میں بھی موجود ہے۔ حضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اپنی زبان مبارک سے اس کی تعریف فرمائی ہے۔

خصوصیات

یہ پھل ملائم گودے دار اور رس والا ہوتا ہے۔ اس کا گودا چھلکے سے الگ نہیں ہو سکتا۔ سرد معتدل علاقوں میں تیزابی اور سخت چھلکے والے انگور ہوتے ہیں۔

یہ سخت سرد یا سخت گرم ہر قسم کی آب و ہوا میں پیدا ہوتا ہے۔ مون سون کی بارشوں اور اس کے قرب و جوار کے دنوں میں بالخصوص اگست اور ستمبر میں اس کی بھرپور فصل ملتی ہے۔

یہ خوش شکل اور خوش مزہ پھل کئی قسموں میں ہمارے ہاں فروخت ہوتا ہے جو سفید، سرخ اور سیاہ تین رنگوں میں زیادہ نظر آتا ہے۔ گول، لمبے اور گول چھوٹے دانے دار قسموں میں ملتا ہے۔

فوائد

انگور خون پیدا کرتا ہے، بدن کو خوبصورت اور سڈول بناتا ہے۔ توانائی بخشتا ہے۔ یہ بہت سے امراض میں شفاء کا حکم رکھتا ہے۔ خوبصورتی اور چمک کو قائم و دائم رکھنے کے لیے انگور کا رس، شہد، آم کا گودا ملا کر استعمال کرنے سے چہرے کی پژمردگی دور ہوتی ہے۔ رنگ صاف، چمکدار اور دلکش ہو جاتا ہے۔ آنکھوں کے حلقے دور ہوتے ہیں۔ اس کے مسلسل استعمال سے پیشاب کھل کر آتا ہے۔

انگور اور گردے اور مثانے کی بیماریاں

گردوں سے ریت کو بھی نکال دیتا ہے۔ صبح و شام ایک پاؤ انگوور استعمال کرنے سے گردے اور مثانے کی تمام بیماریاں ختم ہو جاتی ہیں۔

جسمانی کمزوری کا علاج

جسمانی طور پر کمزور لوگ اگر انگوروں کے موسم میں روزانہ انگور استعمال کریں تو صحت مند ہو جاتے ہیں۔ اس سے خون بکثرت پیدا ہوتا ہے اور جگر کی تمام خرابیاں دور ہو جاتی ہیں۔ انگور بہت جلد ہضم ہو جانے والا پھل ہے، خون پیدا کرتا ہے، جسم کو طاقت دیتا ہے۔

بچوں میں قبض اور سوکھا پن کی شکایت کا حل

اگر بچوں میں قبض کی شکایت رہنے لگے تو ان کو انگور کا رس پلانا چاہیے بچہ خواہ کیسی ہی شدید قبض میں مبتلا کیوں نہ ہو اسے ایک چمچہ انگور کا رس فوری طور پر قبض سے نجاب دے گا۔ کمزور اور سوکھے بچوں کے لیے انگور کا رس بے حد مفید ثابت ہوتا ے جو بچے دانت نکال رہے ہوں انہیں روزانہ صبح و شام ایک چمچہ انگور کا رس پلایا جائے تو انہیں دانت نکالنے میں کوئی تکلیف نہیں ہوتی۔

انگور کا استعمال غذا اور دوا بھی ہے جو مائیں اپنے بچوں کو اپنا دودھ نہیں پلاتیں یا ان کو کم دودھ اترتا ہو، انگور ایسے بچوں کو بطور معاون غذا استعمال کرنے سے بچوں کی جسمانی صحت بحال رہتی ہے۔

انگور اور عورتوں کے پوشیدہ امراض 

امراض نسواں میں اس کا استعمال بہت مفید ہے۔ اگر ایام ماہواری باقاعدگی سے نہ آتے ہوں یا کم آتے ہوں تو اس تکلیف میں انگور کا استعمال بے حد سود مند ہے۔ انگور عورتوں کی تمام بیماریوں میں بہت فائدہ مند ہے۔ شربت بزوری ملا کر روزانہ استعمال کرایا جائے تو حیض کھل کر آ جاتا ہے۔

دیگر فوائد

انگور پیاس کی شدت کو کم کرتا ہے چونکہ انگور اعصاب میں لچک اور نرمی پیدا کرتا ہے اس لیے یہ پھل کھانے والے کو کبھی فالج نہیں ہوتا۔

امراض قلب کے لیے انگور بے حد مفید ہے۔ امراض سینہ کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔ بدن کے مسام انگور کھانے سے کھلتے ہیں۔ انگور سے شراب اور سرکہ بھی تیار کیا جاتا ہے۔

پھل کوئی بھی ہو ہمیشہ کھانا کھانے کے بعد استعمال کرنا چاہیے۔ یہ ہاضم ہے اور کھانے کو بھی جلد ہضم کرنے میں مدد دے گا۔

نقصانات

گرم طبیعت والے لوگ اس کا استعمال کم کریں کیونکہ اس سے جگر میں گرمی پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

بلغمی مزاج کے لوگوں کے لیے انگور فائدہ مند نہیں ہے۔

تلی کے مریضوں کے لیے بھی مضر ہے۔

Photo Source: Photo by Maja Petric on Unsplash

انگور کے فوائد، انگور کے نقصانات، انگور کی اقسام، انگور کا جوس پینا، انگور کا مزاج، انگور کی تاثیر، انگور کھانے کا وقت

Comments