- Get link
- X
- Other Apps
- Get link
- X
- Other Apps
![]() |
انجیر
(دوا بھی اور غذا بھی)
انجیر ایک مشہور اور متبرک پھل ہے۔ قرآن پاک میں جن پھلوں کا ذکر آیا ہے ان میں انجیر بھی ہے۔ اسی لیے اس کو جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے۔ قرآن حکیم میں اس کے شفا بخش اثرات کی وجہ سے اس کا تذکرہ فرمایا گیا ہے۔
یہ کھانے میں بے حد لذیذ اور بے شمار انسانی جسم میں پائی جانے والی بیماریوں کا شافی علاج بھی ہے۔
انجیر کی اقسام
انجیر سیاہ، زرد اور سفید رنگ کی ہوتی ہے اور مختلف ملکوں میں پائی جاتی ہے۔
فوائد
غذائیت سے بھرپور قدرت کی طرف سے بھیجا گیا یہ تحفہ انسان کے لیے نعمت ہے جسے انسانی معدہ ڈیڑھ دو گھنٹے میں ہضم کر لیتا ہے۔
بلغمی کھانسی، فالج، چھوٹے بڑے جوڑوں کی درد، بدن سن ہونے اور مرگی کے مریضوں کو اس پھل سے ضرور فائدہ حاصل کرنا چاہیے۔
انجیر قبض کشا ہے۔ اس لیے معدہ، پیٹ اور آنتوں کے امراض میں فائدہ دیتی ہے۔
انجیر دماغی کمزوری کو دور کرتی ہے۔ حافظہ تیز کرتی ہے۔ جسم میں چستی اور تازگی پیدا کرتی ہے۔
امراض سینہ اور پھیپھڑوں میں بھی اس کا استعمال سود مند ہے۔ پیاس کی شدت کو بھی کم کرتی ہے جن لوگوں کو پسینہ کم آتا ہو یا بالکل نہ آتا ہو ان کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔ خون میں سرخ ذرات کو بڑھاتی ہے۔ اس کا مزاج سرد تر ہے۔
انجیر کے چند اور فائدے
چہرے پر داغ دھبے ہوں تو انجیر کھانے سے دور ہو جاتے ہیں۔
بواسیر میں بے حد فائدہ دیتی ہے۔
بلغم کی پیاس انجیر کھانے سے ختم ہو جاتی ہے۔
خشک کھانسی کے لیے انجیر بہت فائدہ مند ہے۔
دبلے پتلے افراد انجیر کے استعمال سے موٹے ہو جاتے ہیں۔
دماغ کی بیماریوں میں بے حد مفید ہے۔
انجیر بیماریوں کا مقابلہ کرنے کے لیے قوت مدافعت پیدا کرتی ہے اور دائمی قبض دور کرنے کے لیے بے مثل غذا اور دوا ہے جسے اطباء صدیوں سے استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
Photo Source: Photo by Tom Hermans on Unsplash
انجیر کھانے کے فوائد، معجون انجیر، بواسیر کے لیے انجیر، انجیر اور شوگر، انجیر اور مردانہ طاقت، انجیر کا طریقہ استعمال، انجیر کی تاثیر، انجیر کا شربت، انجیر کا مزاج، انجیر کہاں پایا جاتا ہے

Comments
Post a Comment