- Get link
- X
- Other Apps
- Get link
- X
- Other Apps
![]() |
| کھیرا انسانی صحت کے لیے ایک انعام |
کھیرا
(انسانی صحت کے لیے ایک انعام)
کھیرا ککڑی کی قسم کا ایک معروف پھل بھی ہے اور ترکاری بھی ہے۔ یہ ہر انسان کا پسندیدہ پھل ہے اسے کھانے کے ساتھ بطور سلاد استعمال کیا جاتا ہے یہ شدید گرمی اور جھلسنے والی ہواؤں کے برے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے قدرت کی طرف سے ہمیں انعام ملا ہے جو بیل کے ساتھ پیدا ہوتا ہے اور خوشنما ہے۔
کھیرا کی خصوصیات
کھیرے کا مزاج سرد اور تر ہے اس میں رطوبتی مادہ زیادہ پایا جاتا ہے اس میں نوے فیصد پانی اور دس فیصد پوٹاشیم، کیلشیم، آئرن، نمکیات، روغنی اجزاء، نشاستہ اور گوشت بنانے والے اجزاء کے ساتھ وٹامنز اے، بی اور ڈی موجود ہیں۔ اس میں موجود روغنی اجزاء کی وجہ سے ہاضمے کی نالی کی جلن، معدے کی تیزابیت کی اصلاح کرتا ہے۔ ورم اور معمولی زخم کو بھی دور کرتا ہے۔ اس میں کلوروفل پانی اور وٹامن سی وافر مقدار میں پائی جاتی ہے چونکہ اس کا مزاج سرد تر ہے اس لیے دیر ہضم ہے۔
کھیرا کھانے کے فائدے
کھیرا کھانے کے بے شمار فوائد ہیں۔ یہ قبض کشا ہے۔ گرمی سے پیدا ہونے والے امراض کے لیے مفید ہے۔
یرقان، پیاس، پیشاب کی جلن، رکاوٹ، خون کا کسی بھی راستے سے جسم سے نکلنا۔ یہ سب امراض کھیرے کے استعمال سے بہت حد تک دور ہو جاتے ہیں۔
جگر کی گرمی، درد سر دور کرتا ہے۔ ایک تندرست معدہ اسے تین چار گھنٹوں میں ہضم کر لیتا ہے۔ کمزور معدے والے لوگ اور بلغمی مزاج والے لوگ اسے پانچ چھ گھنٹے میں ہضم کرتے ہیں۔ گھیرا گرم طبیعت والے لوگوں، دھوپ، کھلے میدانوں یا کھیتوں اور آگ تیل والی مشینریوں پر کام کرنے والے لوگوں کے لیے بہت مفید ہے۔
پیشاب کے تمام امراض کا بہترین علاج
ایسے افراد جنہیں پیشاب میں کیلشیم، پس سیلز اور کمزور کرنے والی رطوبتیں خارج ہوتی ہوں، ایسےمریض صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک کثرت سے کھیرے استعمال کر کے صحت پا سکتے ہیں۔
عورتوں میں پیشاب کی جلن اور ماہواری کی خرابی دور کرنے کے لیے دو تین ہفتے تک کھیرے کی قاشوں پر سفید زیرہ اور نوشادر پسا ہوا چھڑک کر دو تین کھیرے روزانہ استعمال کرنے چاہئیں۔
گردہ اور مثانہ کی پتھری کا علاج
مرض اسہال میں پیدا ہونے والی کمزوری کو بھی کھیرا دور کرتا ہے۔ گردہ اور مثانہ کی ریگ، چھوٹی چھوٹی پتھریاں اور یورک ایسڈ پیشاب کے راستے خارج کرتا ہے۔ مثانہ کی پتھری کے لیے متواتر دو ماہ تک کھیرے کو سیاہ نمک اور نوشادر لگا کر کھائیں۔
جگر کی گرمی سے منہ پک جائے تو کھیرے کی جھاگ چند بار لگانے سے پکا ہوا منہ ٹھیک ہو جاتا ہے۔
جسمانی کمزوری کا علاج
جسمانی طور پر کمزور افراد کے لیے کھیرا صحت اور فربہی پیدا کرتا ہے۔ معدہ، جگر، انتڑیوں اور مثانہ کی گرمی دور کرنے، گردوں اور جوڑوں کے یورک ایسڈ اور زہریلے فضلات کو صاف کرنے، بخار اور بدن کی کمزوری کو دور کر کے تروتازہ کرنے کے لیے استعمال ہونے والے تمام مشروب میں کھیرے کے اجزاء شامل ہوتے ہیں۔
کھیرا کھانے کے نقصانات
عام طور پر بطور سلاد زیادہ کھیرے استعمال نہیں کرنے چاہئیں۔
بہت زیادہ پکا ہوا کھیرا اپنی سرد تاثیر کھو بیٹھتا ہے۔
موسم برسات میں اس کا استعمال مضر صحت ہے۔
کھیرا کھانے کے بعد پانی پینے سے ہیضہ ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔
Photo Source: Photo by Mockup Graphics on Unsplash
کھیرا اور کھجور، کھیرا کا پودا، کھیرے کا استعمال، کھیرا کھانا، کھیرا کیا ہے، کھیرا کھانے کے فوائد، کھیرا کے فائدے، کھیرے کے تیل کے فوائد، کھیرا کھانے کے بعد پانی پینا، کھیرے سے وزن کم کرنا، کھیرے کا مزاج، کھیرے کا جس

Comments
Post a Comment