- Get link
- X
- Other Apps
- Get link
- X
- Other Apps
گاجر
(ایک سستا اور خوش ذائقہ پھل)
گاجر بہت سی خوبیوں والا پھل ہے لیکن عام طور پر لوگ اسے سبزیوں میں شمار کرتے ہیں لیکن اس کو پھل کہنا زیادہ مناسب ہوگا کیونکہ اس میں تمام خصوصیات پھلوں والی ہیں۔ یہ موسمی پھلوں میں بے حد مفید اور صحت کے لیے کارآمد ہے۔
گاجر کی خصوصیات
گاجر کا مزاج گرم تر ہے اور یہ تین گھنٹے میں ہضم ہو جاتی ہے۔ یہ دائمی قبض کا بہترین علاج ہے۔
یہ ایک سستا اور خوش ذائقہ پھل ہے جس میں بیس فیصد نشاستہ دار شکر، گوشت پیدا کرنے والے اور روغنی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ کیلشیم، پوٹاشیم، سوڈیم، فولاد، فاسفورس کیریٹین اور اسی فیصد پانی ہوتا ہے۔
گاجر بچوں کے لیے عمدہ غذا
گاجرمیں وٹامن بی وافر مقدار میں پائی جاتی ہے اسی وجہ سے یہ بچوں کے لیے عمدہ اور مقوی غذا ہے۔ اس کا رس عمدہ مشروب ہے خاص کر ان بچوں کے لیے جو دانت نکال رہے ہوں۔ بچوں میں اکثر ان دنوں دستوں کی شکایت ہونے لگتی ہے گاجر کے رس میں برابر چونے کا پانی ملا کر دن میں تین چار مرتبہ دو چمچ چائے کے پلانا عمدہ علاج ہے اس میں موجود وٹامن ای تمام جسمانی کمزوری کو دور کرتی ہے۔
گاجر جلد خون میں تبدیل ہونے والی غذا
گاجر اپنے اندر ایسے ایسے فوائد رکھتی ہے جس کی وجہ سے اسے سیب کے مقابل سمجھا جاتاہے اس کے اوپر والے چھلکے اور درمیان والے کیل میں بھی غذائیت ہوتی ہے اس کا چھلکا قبض رفع کرنے میں معدہ اور آنتوں کو طاقت دیتا ہے اور جلد خون میں تبدیل ہو جانے والی قدرتی نعمت ہے۔ گاجر کے درمیان والی کیل پروٹین کا ایک بے بہا خزانہ ہے۔ گاجر کو کچا کھانا زیادہ مفید ہے اس کو پکا کر کھانے سے اس کے قیمتی جوہر ضائع ہو جاتے ہیں۔
گاجر دانتوں کے تمام امراض میں مفید
اللہ رب العزت نے انسانی جسم کی جملہ تکلیفوں کو دور کرنے کے لیے گاجر میں شفائی اثرات پوری طرح سمو دیئے ہیں دانتوں کے امراض کو دور کرنے کے لیے گاجر ایک مفید دوا ہے۔ ''میڈیکل ٹاک فار دی ہوم'' میں گاجر کی خصوصیات کے بارے میں درج ہے کہ گاجر استعمال کرنے والے دانتوں اور مسوڑھوں کی بیماریوں میں مبتلا نہیں ہوتے۔ اس کے اندر موجود وٹامن دانتوں کو پائیوریا کے مرض سے بچاتے ہیں۔ دانتوں اور مسوڑھوں پر گاجر کو مسواک کی طرح ملنا چاہیے۔ اس کے استعمال سے مسوڑھے مضبوط اور دانت صاف ہو جاتے ہیں۔ اس کے استعمال سے دانتوں کی ورزش ہوتی ہے اور گاجر میں شامل کیلشیم کے اجزاء مسوڑھوں اور دانتوں کے لیے ایک عمدہ غذا ثابت ہوتے ہیں۔
گاجر سے بیماریوں کا علاج
مشہور کتاب ''علاج المفردات'' میں گاجر کو سر درد کے امراض کا علاج قرار دیا ہے۔ بدن میں خارش، گرمی اور بے چینی رہنے لگے تو گاجرووں کا پانی دودھ کے ساتھ استعمال کر کے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
یرقان کے مرض میں گاجر کی کانجی بے حد مفید ہے۔ آنکھوں کی خارش، آنکھیں دکھنا اور موتیا بند جیسے امراض میں گاجر کا رس بے حد مفید چیز ہے بلکہ اس کا استعمال ان لوگوں کی بصارت کو تیز کرتا ہے جو نظر کی عینک استعمال کرتے ہیں۔ اس کے مسلسل استعمال سے ان کی عینک اتر جاتی ہے۔
گاجر خون کی خرابی اور خون کا کسی راستے سے بہہ جانا اور بلغم کی بیماریوں میں مفید ہے۔ خون پیدا کرتی ہے اور دل کی دھڑکن کو اعتدال پر لاتی ہے۔ منی کو گاڑھا کرتی ہے۔
گاجر کا مربہ اور کمر درد کا علاج
گاجر کا مرتبہ دل و دماغ کو طاقت دیتا ہے۔ گاجر کا مربہ ضعف جگر، بڑھے ہوئے پیٹ، دل کمزور اور گیس والے مریضوں کے لیے بہت افادیت رکھتا ہے۔ گاجر کے مربہ کو کثرت سے استعمال کرنے سے کمر کی تکالیف دور ہوتی ہےاور کمر مضبوط ہو جاتی ہے۔
Image Source:
Photo by David Holifield on Unsplashگاجر کی تاثیر، گاجر کا جوس، گاجر کا حلوہ، گاجر کے نقصانات، گاجر کے فوائد

Comments
Post a Comment