خوبانی ایک لذیذ اور رسیلا پھل

Apricot خوبانی ایک لذیذ اور رسیلا پھل


خوبانی

(لذیذ اور رسیلا پھل)

یہ لذیذ اور رسیلا پھل چین، اٹلی اور یونان سے آیا تھا جو وہاں قبل مسیح سے پیدا ہوتا رہا ہے۔ چترال، ہنزہ اور گلگت میں اس کے باغات موجود ہیں۔ 

خوبانی کی اقسام

اس کی بہت سی اقسام ہیں۔ ان میں سفید اور زرد خوبانی بہت زیادہ مشہور ہے اور سب سے بہتر ہوتی ہیں۔ اسے زرد آلو بھی کہا جاتا ہے۔

خوبانی کے خواص اور فوائد

خوبانی معمولی گرم مزاج ہوتی ہے۔ ترش خوبانی کا مزاج سرد اور شیریں خوبانی کا مزاج گرم ہوتا ہے۔ 

یہ قبض کشا ہے۔ جسم کو طاقت بخشتی ہے پیٹ کے کیڑوں کو مارتی ہے۔ پیاس اور بواسیر، بخار اور آنتوں کے مرض میں مفید ہے۔

خوبانی اپنے اندر ایسے ایسے خواص رکھتی ہے جوکہ انسانی جسم میں موجود کئی بیماریوں کا خالص علاج ہے۔ پیاس بجھاتی ہے اور طبیعت میں سکون پیدا کرتی ہے۔ معدہ کے السر اور سوزش ورم میں بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔ بلڈ پریشر کو ختم کرتی ہے۔

اس سے تیل بھی نکالا جاتا ہے اور اس کو خشک کر کے بھی استعمال میں لایا جاتا ہے۔ خوبانی موسم سرما کی پیداوار ہے اس کی کاشت پتھریلی زمینوں میں ہوتی ہے۔


Embed from Getty Images

خوبانی ہمارے ملک پاکستان میں کثرت سے کھائی جاتی ہے اس کے پتے معدے کے کیڑے ختم کرتے ہیں۔ بواسیر کے لیے مفید ہے۔ جسمانی اور دماغی طاقت کو بحال کرتی ہے۔ قبض کا خاتمہ کرتی ہے اورمعدہ کو طاقت دیتی ہے۔ معدہ کے افعال کو درست کر کے جسم کے رنگ روپ کو نکھارتی ہے۔

Photo Source: Photo by Ilona Frey on Unsplash

خوبانی کے بادام، خوبانی کا جوس، خشک خوبانی، خوبانی کے نقصانات، خوبانی اور شوگر، خوبانی کی تاثیر

Comments