- Get link
- X
- Other Apps
- Get link
- X
- Other Apps
سیب
(بے شمار خوبیوں والا خوش شکل، خوش ذائقہ پھل)
اللہ تعالیٰ نے انسان کے لیے ہزاروں قسم کی نعمتیں پیدا کی ہیں۔ ان میں سے ایک نعمت پھل بھی ہیں۔ ہر پھل اپنی افادیت کے لحاظ سے مختلف غذائی اثرات اور شفاء کا حکم رکھتا ہے۔ ہر پھل انسان کے لیے نعمت خداوندی ہے اور ان نعمتوں کا صرف اور صرف فائدہ اس کے بندوں کے لیے ہے۔ ہر پھل اپنے چھلکے اور بیج سمیت بے شمار فوائد کا خزانہ ہے ان بے شمار فوائد کے ساتھ ان نعمتوں میں سے ایک نعمت سیب بھی ہے۔
سیب ایک قدیم پھل
سیب کو شفا بخش اور بہت سی خوبیوں والا پھل بھی کہا جاتا ہے۔ سیب کا ذکر بائیبل میں بھی آیا ہے۔ یہ پرانی مذہبی کتابوں میں بھی اپنی خوبیوں کے ساتھ موجود ہے۔ یہ قدیم ترین پھل ہے جس کا ذکر مذہبی کتابوں، گیتوں اور بادشاہوں کے درباروں میں بھی ملتا ہے۔
سیب کی اقسام اور خصوصیات
سیب بے حد خوش ذائقہ، خوش رنگ اورخوش شکل پھل ہے جس کی پندرہ سو سے زیادہ قسمیں دریافت ہو چکی ہیں۔ تقریبا ایک سو کے قریب اقسام میں یہ کشمیر کے علاقے میں پایا جاتا ہے۔ یہ اپنی ہر قسم میں قد و قامت رنگ اور ذائقہ اور شکل میں ایک دسرے سے مختلف ہے۔ یہ ہر قسم کی زمین میں کاشت ہوتا ہے۔ اس میں زیادہ تر شکر اور پروٹین ہوتا ہے۔ فولاد، فاسفورس اور وٹامن بی سی ایچ اور پی شامل ہیں۔ سیب میں فاسفورس کی مقدار تمام پھلوں اور سبزیوں سے زیادہ پائی جاتی ہے۔ اس کے چھلکے میں وٹامن سی بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ لہٰذا اسے چھلکے سمیت کھانا چاہیے۔ اس کے چھلکے سے اکثر ممالک میں سرکہ تیار کیا جاتا ہے۔
جسم میں خون پیدا کرنے والی غذا
اس کا مزاج گرم تر ہے۔ یہ معدہ، جگر اور دماغ کو طاقت دیتا ہے۔ سیب کا زیادہ استعمال بدن میں تازہ خون پیدا کرتا ہے جس سے چہرہ نکھر آتا ہے۔ صحت قابل رشک بن جاتی ہے۔ چہرہ سرخ و شاداب ہو جاتا ہے۔ اعصابی نظام مضبوط اور اعضائے رئیسہ کی تمام کمزوریاں دور ہو کر ان میں ایک نئی زندگی کی روح سرایت کرنے لگتی ہے۔
طاقت اور خوبصورتی کا خزانہ
وقت سے پہلے بڑھاپا آ رہا ہو، چہرے کا رنگ زرد ہو گیا ہو اور جھڑیاں پڑ گئی ہوں تو ہر روز تین عدد سیب کھانے سے یہ شکایت دور ہونے لگے گی۔ چہرے کی جھریاں دور ہو جائیں گی اور چہرہ سرخ و سپید ہو جائے گا۔
سیب کے مسلسل استعمال سے اعصابی نظام درست ہو جاتا ہے اور چہرے پر رونق اور تازگی آ جاتی ہے۔ اس کے استعمال سے ہڈیاں مضبوط اہو جاتی ہیں اورجسم سمارٹ ہو جاتا ہے۔
امراض قلب میں سیب سے بڑھ کر کوئی اکسیری پھل نہیں ہے۔
قوت باہ میں زبردست اضافہ
اس کا مسلسل استعمال مردوں میں باعث تقویت ہوتا ہے۔ قوت باہ میں زبردست اضافہ کرتا ہے اور منی گاڑھی ہو جاتی ہے جس سے منی میں اولاد پیدا کرنے والے جراثیم کی وافر مقدار پیدا ہو جاتی ہے۔
دماغی اور اعصابی کمزوری میں مفید
سیب دماغی کمزوری اور اعصابی کمزوری کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہے یہ نظام ہضم کو درست کرتا ہے۔ سیب خون میں سرخ ذرات پیدا کرتا ہے اسی لیے اس کے استعمال سے بدن میں پھرتی اور جسم میں چشتی آ جاتی ہے۔ یہ معدہ کے ساتھ ساتھ جگر کے فعل کو بھی درست کرتا ہے۔
سیب دماغی امراض کے لیے نعمت
دماغی کام کرنے والے افراد کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ سر درد اور کمزوری کے باعث اگر چکر آتے ہوں تو خالی معدہ سیب کھانا اور اس کا رس پینا بے حد مفید ہے۔
Embed from Getty Imagesسیب کا رس نظام ہضم میں مفید
معدہ کےنظام کو درست کرنے کے لیے ترش سیب بہت فائدہ مند ہے۔ بھوک کم لگتی ہو اور خوراک ہضم نہ ہوتی ہو یا دستوں کی صورت میں خارج ہو جاتی ہو تو سیب کا رس پینے سے دست کی تکلیف رفع ہو گی اور خوراک بھی ہضم ہونے لگے گی۔ یہ انتڑیوں کے لیے دافع جراثیم اور دافع بدبو ہے اس کے استعمال سے منہ کی بدبو بھی جاتی رہتی ہے۔
سیب دانتوں کی چمک اور خوبصورتی میں مفید
دانتوں کی حفاظت چمک اور خوبصورتی کو برقرار رکنے کے لیے ضروری ہے کہ ان کی حفاظت کی جائے۔ سیب کا منجن دانتوں کے لیے بے حد مفید ہے۔
سیب ہر قسم کے نشہ کی عادت چھوڑنے میں مفید
شراب کے نشے کو دور کرنے کے لیے ابلے ہوئے سیب کا پانی پلانا چاہیے۔ دن میں تین بار ابلا ہوا سیب کھانے سے شراب کی عادت بھی چھوٹ جاتی ہے بلکہ ہر قسم کے نشے کی عادت بھی ختم ہو جاتی ہے۔
سیب کا مربہ
دماغ و دل اور جگر کو طاقت دینے کے لیے سیب کا مربہ بہت افادیت رکھتا ہے۔ یہ مربہ حافظہ کو بھی تیز کرتا ہے۔
سیب کے دیگر فوائد
سیب آنکھوں کے امراض میں بھی اکسیر کا حکم رکھتا ہے۔
اگر گلے خراب ہو جائیں تو سیب فائدہ مند ہے۔
دائمی سردرد میں ایک سیب چھیل کر نمک لگا کر صبح نہار منہ کھانا سودمند ہے۔
سیب کا پانی ہر قسم کی کھانسی کو ختم کرتا ہے۔ اس کے رس میں شہد ملا کر استعمال کرنا چاہیے۔
بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بھی بے حد مفید پھل ہے۔
پیاس کی زیادتی کو بھی ختم کرتا ہے۔
ٹائیفائیڈ بخار میں بھی سیب کا رس بہت بہترین ٹانک ہے۔ Embed from Getty Images
سیب کھانے سے پرہیز
خالی پیٹ سیب کا استعمال قبض کشا ہے۔
یہ قدرے بھاری ہے اور دیر سے ہضم ہوتا ہے۔
تب دق کے مریضوں کے لیے یہ مضر ہے۔
سیب کے استعمال سے اگر بدہضمی ہونے لگے تو اس کے ساتھ گلقند، دار چینی یا سونف کا استعمال کریں۔
Photo Source: Photo by Eiliv-Sonas Aceron on Unsplash
سیب کی اقسام، سیب کے نقصانات، سیب کے فوائد، سیب کی خصوصیات، سیب کب کھانا چاہیے، سیب کا ملک شیک، سیب کا جوس، سیب اور دودھ

Comments
Post a Comment