- Get link
- X
- Other Apps
- Get link
- X
- Other Apps
![]() |
انار
(جنت کا میوہ)
اللہ تعالیٰ نے اس پھل کا ذکر قرآن شریف میں کیا ہے۔ سورہ رحمن میں ارشاد باری تعالیٰ ہے۔
'' ان باغوں میں میوے ہوں گے اور کھجور اور انار پھر تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے''
رسول اکرم ﷺ نے بھی انار کی تعریف فرمائی ہے۔
انار ایک بین الاقوامی پھل ہے۔ آیات ربانی اور فرمان رسول کی روشنی میں یہ بات واضح ہو جاتی ہےکہ انار ایسا شفا بخش پھل ہے جس میں سو بیماریوں کا علاج ہے۔
انار دنیا بھر میں پایا جاتا ہے۔ چین اور کشمیر میں خود رو انار بھی پیدا ہوتا ہے۔ اس کی پیداوار سرد اور معتدل دونوں قسم کے مقامات پر ہوتی ہے۔ یہ گہری اور چکنی زمین میں زیادہ خوبی سے کاشت ہوتا ہے۔ اس کی کاشت زیادہ تر گیلی چکنی زمین پر کامیاب رہتی ہے۔ انار ماہ ستمبر میں اپنا پھل دیتا ہے۔
انار کی اقسام
انار کی دو اقسام ہوتی ہیں ترش اور شیریں (کابلی انار)
شیریں انار خوش رنگ اور رس سے بھرا ہوا ہوتا ہے اور زیادہ فائدہ مند بھی۔ ترش دانوں والے انار قندھاری انار کہلاتے ہیں۔ یہ ترش ہونے کی وجہ سے مزیدار ہوتا ہے۔ میٹھا انار، ترش اور بیدانہ کابل سے آتا ہے۔
خصوصیات
اس پھل کا ہر حصہ اپنے بیج، چھلکا اور پانی میں بے شمار شفائی خصوصیات کا خزانہ لیے ہوئے ہے۔
انار میں وٹامن اے بی موجود ہوتے ہیں۔ یہ غذائیت سے بھرپور پھل ہے۔
انار میں شامل تیزابی نمک معدہ کو طاقت دینے اور غذا ہضم کرنے میں لاجواب ہے۔ معدہ کی کمزوری اور سردی کی وجہ سے ہونٹوں پر سفیدی آ جائے تو ایسے مریضوں کو انار کا استعمال بہت فائدہ دیتا ہے۔
انار دل اور جگر کے فعل کو درست کرتا ہے اور قوت دیتا ہے۔
صاف خون پیدا کرتا ہے۔ پیشاب آور ہے۔ بھوک پیدا کرتا ہے۔ دل و دماغ کے لیے بے حد فرحت بخش ہے۔ پیاس کی شدت اور جگر و مثانہ کی گرمی کو دور کرتا ہے۔
اس کا استعمال ہر تندرست اور بیمار انسان کے لیے فائدہ مند ہے۔
انار چہرے کی رنگت کو نکھارتا ہے۔
خون کی کمی کے مریضوں کو چاہیے کہ وہ روزانہ انار استعمال کریں۔ اس کے استعمال سے جسم میں خون وافر مقدار میں پیدا ہونے لگتا ہے۔
بدہضمی، دست اور پتلا پاخانہ آنے والوں کو کثرت سے انار کا استعمال کرنا چاہیے۔
اولاد نرینہ
حاملہ عورتوں کے لیے انار بے حد فائدہ مند ہے بعض حکماء کا خیال ہے کہ انار کے مسلسل استعمال سے نرینہ اولاد پیدا ہوتی ہے۔
ہر قسم کے نشہ کا تریاق
انار ہر قسم کے نشہ کا تریاق بھی ہے۔ یہ شراب کے نشے کو اتارتا ہے۔
نقصان
انار ایک ایسا پھل ہے جس کے اندر خدا نے بے شمار خوبیاں پیدا کی ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ نزلہ زکام، قبض، کھانسی اور شوگر کے امراض میں نقصان دیتا ہے۔ اس لیے بلغمی امراض والے لوگوں کو انار زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
Photo Source: Photo by Sahand Babali on Unsplash
انار کے فوائد، انار قندھار، انار بیج، انار کی تاثیر، انار کے کیا فائدے ہیں، انار کب کھانا چاہیے، انار کے نقصانات، انار کھانے کا وقت، انار کا جوس، انار دانہ کے فوائد، انار کی معلومات، بدانہ انار

Comments
Post a Comment