لوکاٹ ایک شیریں اور خوشبودار پھل

 

لوکاٹ ایک شیریں اور خوشبودار پھل

لوکاٹ

(ایک شیریں اور خوشبودار پھل)


لوکاٹ خدا کی نعمتوں میں سے ایک شیریں اور خوشبودار نعمت ہے۔ جسے بچے اور بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔ یہ ایک عام اور مشہور پھل ہے جو جون اور جولائی میں آتا ہے۔ لوکاٹ کو یورپ سے لا کر کاشت کیا گیا ہے۔ یہ وٹامن سی اور چینی کا خزانہ ہے۔ اس کے اجزاء میں پانی کی مقداربھی خاصی موجود ہے۔

یہ سرد مزاج پھل ہے اسے لوگ چھلکا سمیت کھاتے ہیں لیکن اسے چھیل کر کھانا زیادہ مناسب ہے۔ موسم گرما میں طبیعت کی بے چینی بڑھ جاتی ہے لوکاٹ اس بے چینی اور گرمی کو دور کرنے میں بہت مؤثر ثابت ہوتی ہے۔ طبیعت کو سکون دیتی ہے۔ قے کی کیفیت میں بھی شفا دیتی ہے۔ معدے کے امراض میں فائدہ دیتی ہے اور معدے کو طاقت بخشتی ہے۔ جسم کو فربہ کرتی ہے۔ تازہ خون پیدا کرتی ہے۔ عام جسمانی کمزوری کو دور کرتی ہے جسم کو خوبصورت بناتی ہے۔

بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے اس کا استعمال بے حد مفید ہے۔ امراض قلب میں بہترین دوا ہے۔ اس کا مزاج سرد تر ہے۔ خونی قے، خونی بواسیر اور خون کے نقائص میں لوکاٹ کا جواب نہیں۔ پیاس کو کم کرتی ہے۔ گرمی اور بادی کی بیماریوں کے لیے اچھا پھل ہے۔

لوکاٹ کھانے کے نقصانات

گلے کی تکلیف میں اس کا استعمال نقصان دہ ہے۔ یہ کھانسی پیدا کرتی ہے اس لیے بلغمی مزاج کے لوگوں کے لیے لوکاٹ بہتر نہیں ہے۔

لوکاٹ، لوکاٹ کے فوائد، لوکاٹ کا درخت، لوکاٹ کا شربت، لوکاٹ کی افادیت،لوکاٹ کے نقصانات


Comments