Tamarind املی ایک کھٹا میٹھا شفا بخش پھل فائدے اور نقصانات

Tamarind املی ایک کھٹا میٹھا شفا بخش پھل فائدے اور نقصانات

املی

(کھٹامیٹھا شفا بخش پھل)

املی ایک نہایت شفا بخش پھل ہے جس میں غذائیت پوری طرح سمو دی گئی ہے۔ اس شفا بخش پھل سے چاٹ، مربے اور چٹنیاں تیار ہوتی ہیں۔

یہ ایک سستی اور خوش مزہ دوا ہے۔  جس کا مزاج سرد ہے۔ اس میں گرمی کو تسکین دینے والے اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ وٹامن سی کا تو یہ قیمتی مجموعہ ہے۔ وٹامن اے، بی بھی اس میں موجود ہیں۔

املی نہایت قد آور درخت کا پھل ہے جو شام، مصر، سری لنکا اور بھارت میں بکثرت پایا جاتا ہے۔ اس کا گودا، بیج، چھلکا، جڑ اور رس سب دوا کے طور پر استعمال کیے جاتے ہیں۔

فوائد

املی خون کے جوش کو کم کرتی ہے۔ یہ ایک بے ضرر ہلکی قبض کشا گھریلو دوا ہے۔ معدہ کو طاقت دیتی ہے۔ بھوک لگاتی ہے اور دل کو فرحت بخشتی ہے۔

املی گرم موسم کی سختی، دھوپ کی تمازت سے بچنے کے لیے نعمت ہے 

املی پیاس کی شدت کو روکتی ہے۔ بخار میں اس کے پلانے سے بخار رک جاتا ہے۔ طبیعت کو فرحت اور پیاس کو تسکین ہوتی ہے۔ متلی اور قے کی صورت کو بھی ختم کرتی ہے۔

یرقان کا علاج

یرقان ایک ایسا مرض ہے جس میں انسان کا رنگ زرد اور آنکھوں کا رنگ پیلا ہو جاتا ہے۔ املی کا گودا اور پتے دونوں یرقان میں 

بے حد مفید ہیں۔

جگر اور آنتوں کا علاج

ایک سال پرانی املی کا گودا جگر، ہاضمے اور آنتوں کے لیے خاص طور پر مفید ہے۔

املی کو بعض حالتوں میں لیموں سے بھی زیادہ مفید قرار دیا گیا ہے۔

مسوڑھوں کی بیماریوں کا علاج

مسوڑھوں سے خون بہنے کے مرض میں بھی یہ بہت مفید اور شفا بخش دوا ہے۔

املی کی خاص اور اہم خصوصیات یہ ہیں کہ یہ سرد، خشک، قبض کشا اور خون پتلا کرتی ہے۔

ہیضہ اور طاعون کے مرض میں اس کا استعمال فائدہ مند ہے۔

اس کا سفوف منی کو گاڑھا کرتا ہے۔ پیشاب کی جلن کے لیے مفید ہے۔

نقصانات

املی کھانسی زکام میں استعمال نہیں کرنی چاہیے۔

بلغمی مزاج کے لوگ اس سے پرہیز کریں۔

Photo Source: Image by dashu83 on Freepik

املی کے نقصانات، شربت آلو بخارا، املی اور آلو بخارے کا شربت، املی اور آلو بخارے کا شربت بنانے کا طریقہ، املی کے بیج کے فوائد، املی کا درخت 

Comments