Prunes آلو بخارا کے فائدے خصوصیات اور بیماریوں سے علاج

Prunes آلو بخارا کے فائدے خصوصیات اور بیماریوں سے علاج


آلو بخارا

(ایک لاجواب پھل)

آلو بخارا وٹامنز سے بھرپور اور خوش ذائقہ پھل ہے۔ قدرت نے اس پھل کو اس قدر خوبصورت رنگ اور شکل عطا کی ہے کہ اس کو دیکھتے ہی منہ میں پانی بھر آتا ہے۔ یہ بہت مفید اور عام پھل ہے جوکہ دو رنگوں میں ہوتا ہے۔ سیاہ یعنی گہرا قرمزی رنگ اور زرد یا سفید رنگ میں۔ اس کے علاوہ گلابی یا سرخ رنگ میں بھی ہوتا ہے جبکہ ان رنگوں میں آنے والا آلو بخارا اتنا اچھا نہیں ہوتا جتنا کہ سیاہ رنگ کا۔ آلو بخارا جوکہ غذائیت اور افادیت کے لحاظ سے نمبر ایک ہے۔ آلو بخارا جون، جولائی اور اگست میں زیادہ تر ہوتا ہے۔

خصوصیات

اس میں فولاد (آئرن)، کیلشیم، پوٹاشیم، فلورین، فاسفورس، گلوکوز اور صحت بخش غذائی چاکلیٹ کی صورت میں شامل ہیں۔ وٹامن سی کا تو یہ خزانہ ہے۔ اس کے علاوہ وٹامن اے، بی بھی اس میں پائے جاتے ہیں۔ اس کا مزاج سرد تر ہے۔ معدہ کی تیزابیت دور کرنے میں یہ بہت مفید اور لاجواب پھل ہے۔ یہ دو تین گھنٹوں میں ہضم ہو جاتا ہے۔ ایک پاؤ آلو بخارا میں ڈیڑھ پاؤ دودھ کے برابر کیلشیم ہوتا ہے۔

آلو بخاراکھانے کے فوائد

آلو بخارا ایک بے ضرر، قبض کشا، زود ہضم پھل ہے۔ گرمی سے ہونے والا سر درد، متلی، قے اور بدہضمی کے لیے بے حد مفید ہے۔ املی اور خشک آلو بخارا بھگو کر اس کا پانی استعمال کرنے سے گرمی کا بخار دور ہو جاتا ہے۔ خون صاف کرتا ہے۔ خون کےجوش کو ٹھنڈا کرنے کے لیے یہ عمدہ غذا اور دوا کا کام دیتا ہے۔

جن لوگوں کو نیند کی شکایت ہوتی ہے اور دماغی کام کرنے والے لوگوں کے لیے یہ ایک ٹھنڈی اور مقوی غذا ہے۔

جگر کی گرمی ہو یا ہاتھ پاؤں کی جلن اور مزاج کے چڑچڑا پن دور کرنے کے لیے صبح شام آدھ پاؤ سے آدھ کلو آلو بخارا کے ساتھ ایک سے تین ماشے اکسیر جگر استعمال کرنا چاہیے۔ اس نسخہ سے ایک دو ہفتوں میں طبیعت سنبھل جاتی ہے۔

یرقان کا علاج

یرقان کے مریضوں کو تو آلو بخارا بطور غذا تین وقت استعمال کرنا چاہیے۔

جلدی امراض کا علاج

جلدی امراض میں دن میں دو تین بار آلو بخارا کھا کر شربت عناب پینا بہت مفید ہے۔

دیگر بیماریوں کا علاج

پتے کے ورم، پتھریاں دور کرنے کے لیے آلو بخارا کا استعمال بہت شفا بخش ہے۔

بخار، درد معدہ، اپھارا، زیادتی پیاس، بھوک کی کمی، دماغی خشکی، خارش اور جوش خون دور کرنے اور معمولی بیماریوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے آلو بخاراسات سے اکیس دانہ اور املی تین سے دس تولہ تک تین پاؤ پانی میں بھگو کر ان میں تین چار مرتبہ مل چھان کر میٹھا یا نمک ملا کرپینے سے بے حد افاقہ حاصل ہوتا ہے۔

کن بیماریوں میں آلو بخارا کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے

سرد مزاج، بوڑھوں اور نزلہ و کھانسی کے مریضوں اور اعصابی دباؤ والے مریضوں کو آلو بخارا سے پرہیز کرنا چاہیے۔

 اسہال یا دست والے مریض بھی اسے استعمال نہ کریں۔ 

آلو بخارا کو کھانے سے پہلے استعمال کرنا زیادہ بہتر ہے۔ 

موسم برسات میں نقصان دیتا ہے۔ 

کھٹا آلو بخارا اچھا نہیں ہوتا ہے۔

Photo Source: Photo by Markus Spiske on Unsplash

خشک آلو بخارا، آلو بخارا، آلو بخارے کے نقصان، املی اور آلو بخارے کا شربت کے فوائد، آلو بخارا کی تاثیر، سوکھا آلو بخارا

Comments