Peach آڑو کھانے کے فائدے، نقصانات اور بیماریوں سے علاج

Peach آڑو کھانے کے فائدے، نقصانات اور بیماریوں سے علاج



آڑو

(وٹامن اے بی اور سی کا خزانہ)

آڑو ایک مقبول عام پھل ہے جس کا ذکر تاریخی کتابوں میں قبل مسیح سے شروع ہوتا ہے۔ آڑو ایک فرحت بخش پھل ہے جسے امیر اور غریب سب شوق سے کھاتے ہیں۔ آڑو کی بہت سی قسمیں ہیں۔ آڑو کا مزاج سرد اور تر ہے۔ یہ غذائیت بخش ہونے کے ساتھ ساتھ وٹامنز اے بی اور سی سے بھرپور ہے۔ انسانی صحت اور جسمانی توانائی کے لیے وٹامن اے اور بی کے بعد وٹامن سی کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ وٹامن سی انسانی شکل و صورت اور جسمانی ساخت اور قوت و توانائی کے لیے بے حد ضروری ہے۔ اس سے جسم کے مختلف حصوں میں لچک پیدا ہونے کی صلاحیت بڑھتی ہے۔ آڑووٹامن اے بی اور سی اپنے اندر وافر مقدار میں سموئے ہوئے ہے۔ اس لیے یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ آڑو بیک وقت غذا بھی ہے اور دوا بھی ہے۔

فوائد

گرمی کے موسم میں تسکین کا سامان پیدا کرتا ہے۔ یہ جسم میں خون پیدا کرتا ہے۔ خون کی تیزابیت دور کر کے پھوڑے پھنسیاں اور جلدی امراض سے محفوظ رکھتا ہے۔ خون کی رگوں کی سختی کم کر کے ہائی بلڈ پریشر کو اعتدال پر لاتا ہے اور قض کشا ہونے کی وجہ سے جگر، معدہ اور انتڑیوں کے زہریلے فضلات خارج کرتا ہے۔

گیس اور قبض کا علاج

اگر معدہ میں تیزابیت بڑھ جائے تو اسے ہر کھانے سے پہلے کھانا چاہیے۔ آڑو کو ہمیشہ چھلکا سمیت کھانا چاہیے۔ اس کے چھلکے میں زود ہضم اجزاء اور قبض دور کرنے کی تمام تر صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ دائمی قبض کے مریضوں کے لیے شفا بخش اثرات رکھتا ہے۔ آڑو معدہ، جگر اور انتڑیوں کے امراض میں سب کے لیے اکسیر ہے۔

کن امراض میں آڑو کھانا مفید ہے

آڑو ہرنیا کے ابتدائی مرحلہ میں بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔ یہ یرقان کی تکلیف کو بھی دور کرتا ہے اور ہضم کے نظام کو بہتر بناتا ہے۔

قبض کشا ہے۔ 
بلڈ پریشر کے لیے مفید ہے۔
 قوت باہ بڑھاتا ہے۔
 منہ کی بدبو ختم کرتا ہے۔
 زیابیطس (شوگر) کو آرام دیتا ہے۔
اس کے پھول طب یونانی کے مطابق کھانسی کے امراض کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
آڑو کے پھولوں سے کیڑے مار دوا تیار کی جاتی ہے۔
اس کے بیج کا بالوں کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے لیے تیل تیار کیا جاتا ہے۔
آڑو کی گٹھلی کا تیل نکال کر کان درد، بہرے پن اور بواسیر کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

کن امراض میں آڑو کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے

آڑو کا مزاج چونکہ سرد تر ہے۔ اس لیے یہ بلغمی اور سرد امراض میں نقصان دیتا ہے۔ نزلہ، زکام اور کھانسی کے مریضوں کو اسے دوبارہ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ 

یہ ٹانسلز کے مریضوں کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔ 

اسے بخار کی حالت میں بھی کھانا نقصان دہ ہے۔ 

فالج، لقوہ، رعشہ اور اعصابی کمزوری میں اسے ہرگز استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

Photo Source: Photo by Hamad Alahamad on Unsplash

آڑو کے نقصانات، آڑو کی تاثیر، آڑو کا مزاج، آڑو کا جوس، آڑو کا ملک شیک، آڑو کے فوائد، آڑو کھانے کے فائدے

Comments