Guava امرود کھانے کے فائدے ، خصوصیات اور نقصانات

Guava امرود کھانے کے فائدے ، خصوصیات اور نقصانات

امرود

یہ سردیوں اور گرمیوں دونوں موسموں کا پھل ہے۔ یہ بہت صحت مند پھل ہے۔ یہ تیزابیت کا ازلی ابدی دشمن ہے۔ امرود زود ہاضم پھل ہے جو دوسری غذاؤں کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے استعمال سے آنتوں سے ہوا، معدہ کی جلن، پرانی بدہضمی اور دائمی قبض ٹھیک ہو جاتی ہے۔ امرود جگر کے فعل کو درست کرتا ہے۔ بڑھا ہوا پیٹ ٹھیک ہو جاتا ہے۔

بواسیر سے شفاء

مسوں کی جلن کو ختم کرتا ہے۔ بواسیر کی قبض کو دور کرتا ہے۔ اس کے استعمال سے بواسیر کی جلن بھی ختم ہو جاتی ہے۔

خون میں پیدا ہونے والی بیماریوں سے شفاء

خون میں پیدا ہونے والی حدت، تیزابیت اور دیگر امراض میں امرود بھرپور شفاء کا کام کرتا ہے۔

امرود کے استعمال سے رات کو منہ سے پانی آنے کی شکایت دور ہو جاتی ہے۔

پیٹ کی بیماریوں اور قبض کا علاج

یہ پیٹ کے کیڑوں کو خارج کرتا ہے۔ یہ قبض کشا ہوتا ہے۔ دل اور معدہ کو طاقت دیتا ہے۔ خوراک ہضم کرتا ہے۔ 

امرود دل کی دھڑکن کو نارمل کرتا ہے۔

کھانسی، نزلہ، زکام میں بھی امرود بے حد مفید ہے۔

امرود کا استعمال کھانا کھانے کے بعد زیادہ بہتر ہے۔

نقصانات

امرود کے متعلق مشہور ہے کہ یہ بلغم پیدا کرتا ہے۔ کچا امرود چونکہ تھوڑا سا ترش ہوتا ہے اس لیے بلغمی امراض کے مریضوں کو نقصان دیتا ہے۔

اسے کچا استعمال کرنے سے قبض پیدا ہوتی ہے۔

Photo Source: Photo by VD Photography on Unsplash

امرود کے فوائد، امرود کی تاثیر، امرود کے بیج، امرود کھانے کا وقت، امرود کے نقصانات، رات کو امرود کھانا، امرود کا درخت، امرود اور اس کے پتوں کا استعمال

Comments