- Get link
- X
- Other Apps
- Get link
- X
- Other Apps
![]() |
آملہ
(نعمت الٰہی)
آملہ ایک بہت مشہور پھل ہے۔ اس کا شمار سبزیوں میں بھی ہوتا ہے۔ آملہ کا زیادہ تر ادویات میں استعمال ہوتا ہے۔ انسانی جسم کو وٹامن سی کی ازحد ضرورت ہوتی ہے کیونکہ وٹامن سی کی کمی انسانی جسم کو خستہ حال کر دیتی ہے اور آملہ وٹامن سی کا خزانہ ہے۔
آملہ کی دو اقسام ہیں دیسی اور بنارسی آملہ۔ اس کا مزاج سرد خشک ہے۔ آملہ میں دنیا بھر کے پھلوں اور سبزیوں کی نسبت وٹامن سی کثرت سے پائی جاتی ہے۔ آملہ صرف ہندو پاک میں ہی پیدا ہوتا ہے۔ پاکستان کے ہر کونہ اور ہر آبادی میں آملہ کے درخت پائے جاتے ہیں۔ قدرت نے ہمارے ملک پاکستان کو کیسی کیسی اعلیٰ نعمتیں دے رکھی ہیں۔
آملہ اور وٹامن سی
سائنسدانوں کی رائے کے مطابق آملہ میں بے حد خواص چھپے ہیں۔ وٹامن سی کی کمی کی وجہ سے بھوک کی کمی، پیلا پن، خون کی کمی، سانس کا چڑھنا، طبیعت کا سست رہنا، مزاج کا چڑچڑا پن، وزن کا کم ہو جانا، دل کا دھڑکنا، مسوڑھے پھول جانا، منہ سے بدبو آنا، دانت خراب ہونا، جوڑوں میں درد رہنا، ٹخنے کا سوجھ جانا، ٹانگوں میں درد رہنا جیسی علامتیں واضح ہونے لگتی ہیں۔ آملہ ایسا پھل ہے جس سے وٹامن سی کی کمی کو روکا جا سکتا ہے۔ حکماء کا کہنا ہے کہ اگر چند سبز آملوں کو ہم روز کھا لیں تو چند ہی روز میں وٹامن سی کی کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے۔
ہمارے ملک پاکستان میں آملہ کثرت سے ملتا ہے۔ اس لیے اگر ہمارے ہاں لوگ آملوں کے موسم پر ہر روز آملہ استعمال کریں تو وٹامن سی کی کمی سے پیدا ہونے والے امراض میں شفا پا سکتے ہیں۔ آملہ کے موسم پر سبز آملہ کا اوپر کا گودا اور سبز پودینہ اور دھنیہ ملا کر چار پانچ آملہ کی چٹنی بنا کر صبح شام خوراک کے ساتھ ہر روز کھانے سے تمام سال جسم میں وٹامن سی کی کمی نہیں ہوتی اور اس کی کمی سے جو امراض پیدا ہوتے ہیں اس سے انسان محفوظ رہتا ہے۔
کچا آملہ نمک لگا کر کھانے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ آملہ پکا کر بھی کھایا جاتا ہے لیکن پکا کر کھانے میں کچھ وٹامن ضائع ہو جاتے ہیں۔ صرف کچے آملے میں وٹامن سی بھرپور ہوتی ہے۔
ہزاروں سال پہلے بھی ہندوستانی لوگ آملہ کا اچار اور مربہ بنا کر استعمال کرتے تھے۔ ہرڑ اور آملہ کا مربہ زیادہ تر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
آملہ ایک بہترین دوا
آملہ بلڈ پریشر کے لیے بہترین دوا ہے۔ نکسیر کا آنا، جسم میں سخت گرمی کو اعتدال پر لاتا ہے۔ امراض معدہ، کھٹے ڈکار آنا، بدہضمی اور اسہال کے لیے آملہ بہترین شافی علاج ہے۔ نظر کی کمزوری، بالوں کا سفید ہونا، گنجا پن اور بالوں کے گرنے کا علاج بھی ہے۔ دماغی کمزوری کے تمام امراض میں آملہ سے بہتر کوئی دوا نہیں۔
آملے کا اچار بھوک لگاتا ہے اور کھانے کو ہضم کرتا ہے۔
آملہ کی سبزی یرقان اور گرمی کے مرض میں مفید ہے۔ ہاضم اور صحت بخش ہے۔
آملے کا مربہ اعضائے رئیسہ کو طاقت دیتا ہے فرحت بخش ہے۔
حاملہ عورتوں کے لیے بہت مفید ہے۔
آملہ کا پاؤڈر، آملہ کا مزاج، آملہ کا مربہ بنانے کا طریقہ، آملہ کے فوائد، آملہ کا تیل، آملہ کا اچار، آملہ خشک، آملہ کی تاثیر، آملہ کا درخت، آملہ کے خواص، آملہ ریٹھا سکاکائی

Comments
Post a Comment