- Get link
- X
- Other Apps
- Get link
- X
- Other Apps
پھل غذا بھی اور دوا بھی
اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کے لیےکتنی نعمتیں پیدا کی ہیں جن میں شفا ہے۔ جو دوا ہیں اور غذا ہیں۔ صدیوں سے اطبہاء ان نعمتوں کی شفائی افادیت سے انسانی وجود کے اندر پیدا ہونےوالی بیماریوں کا علاج کر رہے ہیں۔ اس موجودہ دورو میں انسان جن بیماریوں کا تیزی سے شکار ہو رہا ہے ان سب بیماریوں کا علاج پھلوں، سبزیوں اور جڑی بوٹیوں میں موجود ہے۔ جب تک انسان نے دواؤں سے پرہیز کیااور اپنے امراض کو ان قدرتی نعمتوں سے دور کرنا چاہا تب تک وہ تندرست اور توانا رہا۔ آج کے دور میں انسان جن چیزوں کو اپنی خوراک میں شامل کیے ہوئے ہے انہی کی وجہ سے ہزاروں امراض میں مبتلا ہو کر اپنی زندگی کے قیمتی لمحات کو کم کر رہا ہے۔ ان امراض کےلیے شفاء تو ان پھلوں، سبزیوں اور جڑی بوٹیوں سے حاصل ہو سکتی ہے جو قدرت کا انمول عطیہ ہیں۔
پھلوں کا استعمال
ہر پھل ہر موسم کی نوعیت کے مطابق آتا ہے۔ لوگ اسے اپنی بساط کے مطابق استعمال کرتے ہیں۔ اپنی پسند کے مطابق جو پھل اچھا لگتا ہے، اسے خریدتے اور کھاتے ہیں۔ لیکن شاید پھلوں کو صرف ذائقہ اور پسند کے لیے ہی کھایا جاتا ہے۔ اگر اس کی غذائی اور شفائی خوبیوں کو بھی سامنے رکھا جائے تو لوگ ڈاکٹروں اور مطبوں میں جانا ہی چھوڑ دیں۔
بچوں کی بہترین غذا
بچوں کی بہترین غذا دودھ اور پھل ہے۔ پھل ہر عمر کے بچوں کے لیے بہترین غذا کا کام دیتے ہیں۔ اس لیے بچوں کو زیادہ سے زیادہ پھل کھلانے چاہئیں۔
اعصابی کمزوری اور زیابیطس (شوگر) کا علاج
اعصابی کمزوری اور زیابیطس (شوگر) کے مریضوں کا علاج صرف پھلوں میں ہے۔ اعصابی کمزوری کے افراد کو تازہ اور خوب پکے ہوئے پھل استعمال کرنے چاہئیں۔ کیونکہ پھل اپنے اندر قوت، طاقت اور تمام وٹامنز سموئے ہوئے ہوتے ہیں۔ یہ جلد ہضم ہو کر جزو بدن بن جاتے ہیں اور ضائع شدہ طاقت اور قوت بحال ہو جاتی ہے۔ زیابیطس (شوگر) کے مریضوں کو ترش پھل سیب، انجیر وغیرہ استعمال کرنا چاہیے۔
گیس اور قبض کا علاج
سنگترہ، مالٹا، مسمی، کینو، سیب، امرود، ناشپاتی، آلوبخارا، ٹماٹر، گاجر، مولی وغیرہ اگر چھلکے اور گودے سمیت بغیر چھلے استعمال کیے جائیں تو جسم میں غذائی اجزاء شامل ہونے کے علاوہ ہاضمہ درست رہتا ہے اور قبض نہیں ہوتی۔
Photo Source: Photo by mk. s on Unsplash
پھل اور سبزیاں، پھل اور سبزیوں، پھل اور پھول، پھل اور ان کی افادیت، پھل اور سبزیاں کھائیں، پھلوں اور سبزیوں کے فوائد، پھلوں اور سبزیوں سے علاج، موسمی پھلوں کے فوائد، پھل کھانا صحت کے لیے کیوں ضروری ہے، اچھی صحت کے لیے کیا ضروری ہے، صحت اور جلد کی حفاظت، پھلوں کے فائدے، صحت مند غذا

Comments
Post a Comment